• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

گوگل سرچ میں چھپی اس دلچسپ ٹِرک کا علم ہے؟

شائع February 24, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

4 مارچ 2022 کو کامک ہیرو بیٹ مین پر ایک نئی فلم ریلیز ہورہی ہے اور اس موقع پر گوگل نے اپنے سرچ انجن میں ایک دلچسپ ٹرک کا اضافہ کیا ہے۔

اگر آپ Gotham City یا Bruce Wayne کو گوگل پر سرچ کریں تو دائیں جانب سائیڈ باکس پر بیٹ سگنل بٹن نظر آئے،

اس بٹن پر کلک کرنے پر وہی سگلنل کمپیوٹر اسکرین پر نظر آئے گا جو بیٹ مین کو طلب کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں کسی فلم کے لیے اس طرح کا دلچسپ اضافہ کیا گیا ہو۔

2019 میں ایوینجرز اینڈ گیم کے لیے بھی تھینوس کے انفٹنی اسٹون والے ہاتھ کا استعمال کیا گیا جو سرچ رزلٹ کے 50 فیصد رزلٹ کو خاک بنادیتا۔

اسی طرح کئی اور فلموں کے لیے بھی گوگل سرچ میں اس طرح کی ٹرکس کا اضافہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ دی بیٹ مین 4 مارچ کو دنای بھر میں ریلیز کی جارہی ہے جس میں مرکزی کردار رابرٹ پیٹینسن نے ادا کیا ہے۔

فلم کی ہدایات میٹ ریوز نے دی ہیں اور ٹریلرز سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ایک سیریل کلر اور اس کے سراغ کے گرد گھومتی فلم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024