• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امیر باپ اور رقاصہ ماں کے ہاں پیدا ہونے والے بیٹے کی کہانی ’بد ذات‘

شائع February 23, 2022
عروہ حسین اور عمران اشرف دو سال بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو
عروہ حسین اور عمران اشرف دو سال بعد ایک ساتھ دکھائی دیں گے—پرومو فوٹو

شائقین جلد ہی اداکار عمران اشرف اعوان اور عروہ حسین کو ایک بار پھر سسپنس تھرلر ڈراما ’بد ذات‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

’جیو ٹی وی‘ پر جلد نشر کیے جانے والے ڈرامے ’بد ذات‘ کے ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے جلد ریلیز کرنے کا عندیہ دے دیا گیا، تاہم اسے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

’بد ذات‘ کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات سراج الحق نے دی ہیں جب کہ اسے عبداللہ کدوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔

ڈرامے کے جاری کیے گئے دونوں ٹیزرز سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف سسپنس دیکھنے کو ملے گا بلکہ لوگوں کو تھرلر اور ایکشن بھی دیکھنے کو ملے گا۔

عمران اشرف اعوان نے بھی انسٹاگرام پر ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا جب کہ عروہ حسین سمیت دیگر کاسٹ نے بھی ڈرامے کے ٹیزر اور تصاویر شیئر کیں۔

ڈرامے میں جہاں عروہ حسین اور عمران اشرف کو جوڑی کی صورت میں دکھایا گیا ہے، وہیں ان کے درمیان اختلافات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں عمران اشرف اعوان ایک ڈانسر کے بیٹے کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو کہ بہت بڑے شخص اور گھرانے کے بچے ہوتے ہیں۔

جاری کیے گئے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ عمران اشرف کو بچپن میں ہی والدہ کے ڈانسر ہونے کی وجہ سے ان کی محبت نہیں مل پائی اور ان کے والد نے ان کی والدہ کو اپنے ساتھ نہیں رکھا۔

ٹیزر میں عمران اشرف کو بچپن میں والدہ کی محبت سے محروم دکھائے جانے سمیت بڑے ہونے پر بھی انہیں باغی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

’بد ذات‘ سے قبل عروہ حسین اور عمران اشرف 2020 میں ایک ساتھ ڈرامے میں دکھائی دیے تھے۔

’بد ذات ‘ میں عمران اشرف اور عروہ حسین کے علاوہ صبا فیصل، محمد اسلم، علی عباس، ندا ممتاز، زینب قیوم، سدرہ نیازی، زویا ناصر اور ساجدہ سید سمیت دیگر اداکار دکھائی دیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Feb 23, 2022 02:35pm
لگتا ہے پورے ملک کے پاس شاندار گھر ہیں اور خواتین ہر وقت اسی طرح تیار رہتی ہیں

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024