• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب گامزن ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

شائع February 22, 2022
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد 2017 میں شروع کیا گیا تھا— فائل فوٹو: ڈان نیوز
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد 2017 میں شروع کیا گیا تھا— فائل فوٹو: ڈان نیوز

آپریشن رد الفساد کو 5 سال مکمل ہونے پر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور ملک غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب گامزن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 'آپریشن ردالفساد کا بنیادی مقصد پاکستان کے عوام کی سلامتی ہے، آپریشن کو آج 5 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی اسی پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف 2 دہائیوں سے جاری طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم کرنے اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی جانب سے آپریشن’ رد الفساد‘ کی حمایت

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کامیابی سے امن کی جانب گامزن ہے، رد الفساد میں شہدا کی قربانیوں اور شہریوں کی جذبے سے کامیابی حاصل ہوئی۔

اس حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 'ہم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں اور اپنی عظیم قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں'۔

خیال رہے کہ 22 فروری2017 کو پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس آپریشن کا مقصد ملک بھر کو اسلحے سے پاک کرنا، بارودی مواد کو قبضے میں لینا، ملک بھر میں دہشت گردی کا بلاامتیاز خاتمہ اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: روسی سفیر کی آپریشن 'رد الفساد' کی تعریف

آپریشن رد الفساد کے آغاز کے بعد سے مختلف علاقوں خاص طور پر جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے متعدد کامیاب کارروائیاں کی گئیں، جس میں سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے متعدد جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024