• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کے پی بلدیاتی انتخابات:دوسرے مرحلے کیلئے 32 ہزار سے زائد امیدواروں کےکاغذات نامزدگی جمع

شائع February 21, 2022
ریٹرنگ افسر 4 مارچ کو انتخابی نشانات الاٹ کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
ریٹرنگ افسر 4 مارچ کو انتخابی نشانات الاٹ کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں 31 مارچ کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مقابلہ کرنے کے خواہش مند 32 ہزار 839 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امیدواروں نے میئریا چیئرمین برائے شہر، تحصیل کونسلز، ولیج اور نیبرہڈ کونسلز میں جنرل، نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور اقلیتوں کی خصوصی نشستوں پرانتخابات میں حصہ لینے کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع کی 65 شہری و تحصیل کونسلز اور ایک ہزار 830 دیہات و نیبرہڈ کونسلز میں انتخابات لڑے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 873 امیدواروں نے 65 شہری و تحصیل کونسل کے لیے میئر اور چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن کا دوسرے مرحلے میں مزید توسیع سے انکار

ای سی پی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دیہی اور نیبرہڈ کونسلز کی جنرل نشستوں پر 15 ہزار 336 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، ہر دیہی و نیبرہڈ کونسل میں 3 جنرل کونسلرز نشستیں اور ایک، ایک خواتین، نوجوان، کسانوں و مزدوروں اور غیر مسلموں کی نشستیں ہیں۔

اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 3 ہزار 488 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں، کسانوں و مزدوروں کی نشستوں کے لیے 7 ہزار 16، نوجوانوں کی نشستوں کے لیے 6 ہزار 6 اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستوں پر صرف 120 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

9 فروری کو ای سی پی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرنگ افسر نے 10 فروری کو پبلک نوٹس جاری کیا جس میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے کہا گیا، جس کے بعد امیدواروں کی جانب سے 14 سے 18 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کا غلط چناؤ شکست کی بڑی وجہ بنی، وزیراعظم

ریٹرنگ افسر کی جانب سے نامزد امیدواروں کے نام 19 فروری کو ہی جاری کردیے گئے تھے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 سے 23 فروری کے درمیان کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول ہونے کے فیصلے پر 24 سے 26 فروری تک اپیل دائر کی جاسکتی ہے جبکہ متعلقہ ٹریبونل یکم مارچ تک اپیل پر فیصلہ سنائے گا۔

ریٹرنگ افسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 2 مارچ کو جاری کریں گے جبکہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد ایک بار پھر نظر ثانی شدہ فہرست 3 مارچ کو شائع کی جائے گی۔

ریٹرنگ افسر 4 مارچ کو انتخابی نشانات الاٹ کریں گے جبکہ 31 مارچ کو منعقد ہونے انتخابات کے حتمی نتائج 4 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) 17 نشستوں پر کامیاب

وہ اضلاع جہاں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا ان میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، بالائی کوہستان، لوئر کوہستان، کولئی پالس، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، لوئر و اپر دیر، لوئر و اپر چترال، کرم، اورکزئی اور شمالی و جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

یاد رہے کہخیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا انعقاد 19 دسمبر 2021 کو 17 اضلاع میں کیا گیا تھا، اسی طرح صوبے کے 13 اضلاع میں پہلے مرحلے کے نئے اور دوبارہ پولنگ کے لیے انتخابات 13 فروری جو لڑے گئے تھے۔

13 فروری کو ان کونسلز میں ضمنی انتخابات کروائے گئے جہاں امیدوار کا انتقال ہوگیا تھا جبکہ ان کونسلوں میں دوبارہ پولنگ ہوئی جہاں انتخابات کے روز تشدد کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی تھی۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ایف) نے تحصیل کونسلوں کے میئر یا چیئرمین کی 23 نشستیں حاصل کیں، جبکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 18 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

آزاد امیدواروں نے 10 نشستیں حاصل کیں، عوامی نیشنل پارٹی نے 7، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 3، جماعت اسلامی اور تحریک اصلاح پاکستان نے 2، 2 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے ایک نشست حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024