• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ہونڈا 11 جنریشن سوک کو پاکستان میں پیش کرنے کے لیے تیار

شائع February 21, 2022
سوک 2022 — فوٹو بشکریہ ہونڈا
سوک 2022 — فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سیڈان گاڑی سوک کا 2022 کا ماڈل جلد پاکستان میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس گاڑی کو مارچ 2022 کے پہلے ہفتے میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں 11 جنریشن سوک کو 3 ورژن 1.5 ٹوبو ایم سی وی ٹی، اورئیل 1.5 ایل ٹوبو ایم سی وی ٹی اور آر ایس 1.5 ایل ٹوبو ایل ایل سی وی ٹی میں پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ میں تینوں ورژنز کی قیمتوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جس کے مطابق ٹربو ایم سی وی ٹی کی قیمت 50 لاکھ 99 ہزار پاکستانی روپے سے زائد، اورئیل ٹربو ایم سی وی ٹی کی قیمت 53 لاکھ 99 ہزار اور آر ایس ٹو ایل ایل سی وی ٹی 61 لاکھ 49 ہزار میں فروخت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ہونڈا نے سوک کے 11 جنریشن ماڈل کو اپریل 2021 میں متعارف کرایا تھا۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

1973 میں پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے ماڈل کے بعد یہ 10 ویں بار ہے جب ہونڈا سوک کو ری ڈیزائن کیا گیا۔

11 جنریشن سوک کے بارے میں کمپنی نے اس وقت بتایا تھا کہ یہ پہلے سے بہتر کارکردگی کی حامل گاڑی ہے۔

یہ نئی سوک پہلے سے زیادہ لمبی ہے جس میں وہیل بیس کو 1.4 انچ بڑھایا گیا ہے جبکہ مجموعی لمبائی 1.3 انچ زیادہ ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

ڈیزائن کے لحاظ سے 2022 کا ماڈل دیکھنے میں 10 جنریشن ماڈل سے ملتا جلتا ہی ہے مگر اسٹائلنگ زیادہ کلین ہے جبکہ فرنٹ گرل اور آل ایل ای ڈی فرنٹ اور رئیر لائٹنگ جیسے فیچرز بھی گاڑی کا حصہ ہیں۔

باہر کے مقابلے میں نئی سوک کے کیبن کا ڈیزائن ضرور پہلے سے بہت زیادہ مختلف ہے۔

اب روبوٹک ڈیش بورڈ کو بدل دیا گیا ہے اور زیادہ باشعور اور پروقار ڈیزائن کو ترجیح دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈیش بورڈ کو دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے جو 1960 کی گاڑیوں جیسا لگتا ہے جبکہ جدت کا اظہار انفوٹینمنٹ ڈسپلے سے ہوتا ہے جو ڈیش بورڈ کے اوپر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اس بار بٹنوں کی تعداد کم ہے مگر بنیادی فنکشنز کے لیے فزیکل کنٹرولز موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق ایندھن کی بچت کے حوالے سے نئی سوک زیادہ بہتر ہے جس میں فی گیلن ایک سے 2 اضافی میل کی مائلیج کی سہولت مل سکے گی۔

گاڑی کا فرنٹ سسپنشن کو کچھ تبدیل گیا ہے جس سے اسٹیئرنگ کو زیادہ مضبوطی ملتی ہے جبکہ ریئر سسپنشن کو بھی بدلا گیا ہے تاکہ رائیڈ کوالٹی کو بہتر کیا جاسکے۔

گاڑی میں ٹریفک سائن کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نیا لو اسپیڈ بریکنگ کنٹرول گاڑی کا حصہ ہے جو اس سے پہلے اکارڈ میں موجود تھا۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

وائرلیس ڈیوائس چارجنگ، 12 اسپیکر آڈیو سسٹم، ڈٰیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر کے ساتھ ساتھ انفوٹینمنٹ سسٹمز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔

مسافروں کے تحفظ کے لیے بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ کے ساتھ ہونڈا کے لین واچ سسٹم کو دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ ایئربیگز کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ پیچھے کی نشستوں میں بھی اس بار ایئربیگز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024