• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم میں کووڈ 19 کی تشخیص

شائع February 20, 2022
ملکہ برطانیہ میں بیماری کی معمولی شدت دریافت ہوئی ہے — رائٹرز فوٹو
ملکہ برطانیہ میں بیماری کی معمولی شدت دریافت ہوئی ہے — رائٹرز فوٹو

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ برطانوی ملکہ کو عام نزلہ زکام جیسی معمولی شدت کی علامات کا سامنا ہے، مگر توقع ہے کہ وہ آنے والے ہفتے میں 'ہلکے پھلکے فرائض' سرانجام دینا جاری رکھیں گی۔

بیان کے مطابق ان کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور تمام تر حفاظتی گائیڈلائنز پر عمل کیا جائے گا۔

95 سالہ ملکہ میں کووڈ کی تشخیص اس وقت ہوئی جب ان کے سب سے بڑے بیٹے اور ولی عہد 73 سالہ شہزادہ چارلس گزشتہ ہفتے اس وبائی مرض سے دوسری بار متاثر ہوئے تھے۔

برطانوی ملکہ شہزادہ چارلس سے رابطے میں رہی تھیں اور امکان ہے کہ ولی عہد سے ہی بیماری ایلزبتھ دوئم میں منتقل ہوئی۔

اسی طرح ملکہ کے رہائشی ونڈر سر کیسل میں بھی متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

ملکہ برطانیہ کو برطانیہ پر سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کا اعزاز بھی اسی مہینے حاصل ہوا اور 6 فروری کو تخت نشینی کے 70 سال مکمل ہوئے۔

اس تقریب سے ہی ملکہ برطانیہ نے 3 ماہ سے زائد عرصے بعد کسی اہم عوامی تقریب میں شرکت کی۔

ملکہ برطانیہ کی کووڈ سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مکمل ہوچکی تھی۔

95 سالہ ملکہ کی صحت کچھ ماہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ اکتوبر 2021 میں انہیں کسی بیماری (جس کے بارے میں بتایا نہیں گیا) کے باعث ایک رات ہسپتال میں گزارنا پڑی اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی عمر 95 برس ہے اور وہ زائد العمری کے باوجود متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

وہ برطانیہ کی ایک ہزار سالہ شاہی تاریخ کی پہلی ملکہ بھی ہیں، جو اب تک سب زیادہ عہدے پر براجمان رہی ہیں۔

الزبتھ دوئم اگست 2015 میں برطانیہ کے شاہی تخت پر سب سے طویل عرصے تک براجمان رہنے والی ملکہ بنی تھیں، انہیں تخت پر بیٹھے ہوئے 70 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔

ملکہ برطانیہ نے فروری 1952 میں والد کی وفات کے بعد تخت سنبھالا تھا، ان کے شوہر شہزادہ فلپس 99 سال کی عمر میں رواں برس اپریل میں چل بسے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024