• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر خان کا کیل بروک سے بری طرح شکست کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

شائع February 20, 2022
ممکنہ ریٹائرمنٹ کے  سوال پر عامر خان کا کہنا تھا یہ یقیناً سوچنے کی بات ہے — فوٹو: رائٹرز
ممکنہ ریٹائرمنٹ کے سوال پر عامر خان کا کہنا تھا یہ یقیناً سوچنے کی بات ہے — فوٹو: رائٹرز

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کیل بروک کے ہاتھوں چھٹے راؤنڈ میں تکنیکی طور پر ناک آؤٹ کے ساتھ بڑی شکست کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ پر غور کرنے کا اشارہ دے دیا۔

35 سالہ عامر خان کو ہم وطن کیل بروک نے کھیل کے شروع سے آخر تک آؤٹ کلاس کیے رکھا اور ریفری کی جانب سے انہیں مزید پٹائی سے بچانے کے لیے آگے آنے سے پہلے تک لڑائی کے دوران وہ شدید مشکلات کا شکار نظر آئے۔

کیل بروک نے ایک ایسے حریف کا مقابلہ کیا جسے وہ کئی سالوں سے لڑنے سے مسلسل انکار کی وجہ سے سخت ناپسند کرتے تھے اور لڑائی کا موقع ملتے ہی مانچسٹر کے اے او ایرینا میں 149 پاؤنڈ ویٹ کے مقابلے میں انہوں نے اپنے حریف کو دونوں ہاتھوں سے دبوچ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی امریکی باکسر کے خلاف کامیابی

کیل بروک نے عامر خان کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ہجوم کی طرف سے نعروں کے ساتھ مذاق اڑائے جانے پر کندھے اچکا دیے اور بار بار سر پر لاتعداد حملے کرکے اپنے دشمن کو لڑکھڑاتی ٹانگوں پر چھوڑ دیا۔

عامر خان نے مخالف کے پے درپے حملوں کے باجود جھکنے سے انکار کیا اور پوری طرح سیدھے رہے لیکن اس دوران انہیں کچھ ایسے زوردار مکے لگے جس سے ان کے چہرے پر نشان پڑ گئے، اس کے بعد ریفری وکٹر لوفلن نے چھٹے راؤنڈ میں 51 سیکنڈ میں فائٹ ختم کردی۔

عامر خان اس مقام پر لڑتے ہوئے جہاں انہوں نے پہلی بار 2009 میں عالمی اعزاز جیتا تھا، اس فارم کی صرف جھلک ہی دکھائی جس نے انہیں ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے قبل یونیفائڈ لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن بنایا، جبکہ فتح کے ساتھ ان کے ہم وطن کیل بروک شیخی مارنے کے حقوق کے دعوے دار بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی امید کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی امریکی باکسر کے خلاف کامیابی

عامر خان سے جب ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ یقیناً سوچنے کی بات ہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کرے، میں باکسنگ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی باکسنگ میں اس طرح کی مار پڑتی ہے، میں جانتا ہوں کہ میں نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور کچھ بڑے شاٹس آزمائے لیکن بعض اوقات اس طرح کے شاٹس مستقبل کے لیے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی توقع سے زیادہ کھیلا، شاید میں بہت جلد کھیل کی بلندی پر پہنچ گیا، میں نے اولمپکس میں حصہ لیا اس وقت میری عمر 17 سال تھی، میں نے 22 سال کی عمر میں ورلڈ ٹائٹل جیتا، میں اب 35 سال کا ہوں، میں بہت طویل عرصے سے رنگ میں ہوں، اب میں اس کھیل کے لحاظ سے بوڑھا ہو رہا ہوں، اب میں اپنے بچوں اور اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگا ترین مقابلہ امریکی باکسر کے نام

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عامر خان کی کیل بروک سے شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عامر خان کی جیت کے منتظر تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر مقابلے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عامر خان کی ہار کے باجود بہرحال یہ ایک زبردست مقابلہ تھا۔

انہوں نے عامر خان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024