• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

چین میں شدید بارشیں اور سیلاب، مزید 21 ہلاک

شائع August 21, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

بیجنگ: چین میں شدید بارشوں سے آنے والا سیلاب اب ملک کے شمال مغربی علاقوں تک پھیل گیا ہے، جہاں 21 مزدور ہلاک ہوگئے، جبکہ سرکاری ٹی وی کا کہنا اب تک چین میں خراب موسم کے باعث 130 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کا کہنا ہے کہ صوبہ قنگھائی کے علاقے ہرشی میں منگل کی شام اچانک شدید طوفانی بارش سے یہ مزدور پانی میں بہہ گئے۔

سرکاری ٹی وی کا مزید کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ مزدور مرمت کا کام کررہے تھے۔

واقعہ کے  بعد تین لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل چین کے وزیراعظم لی کی  چیانگ نے اس سیلاب کو چین کی تاریخ میں بدترین تباہی قرار دیا ہے اور متاثریں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چین میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 85 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 105 افراد لاپتہ ہیں اور تقریباً تین اعشاریہ 74 ملین افرد سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

چین میں بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ ہائی لونگ جیانگ متاثر ہوا ہے جہاں پر سرکاری ٹی وی  کے مطابق 54 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سول امور کے وزیر نے یہ تصدیق کی ہے کہ وسطی چین اور جنوبی صوبے گانگڈونگ میں بھی بارشوں سے 49 افراد ہلاک ہوئے  ہیں۔

سرکاری ٹی وی نے اس پہلے بتایا تھا کہ تقریباً تین ہزار فوجی اہلکار سیلاب اور بارشوں سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024