• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور: تھانے پر دستی بم کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی

شائع February 19, 2022
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بم پھینک کر فرار ہوگیا تھا— فوٹو: ڈان نیوز
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بم پھینک کر فرار ہوگیا تھا— فوٹو: ڈان نیوز

پشاور کے پولیس اسیٹشن پر نامعلوم شخص کی جانب سے دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ دستی بم کا حملہ علی الصبح پشاور کے تھانہ پھندو پر کیا گیا تھا جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص نے تھانہ پھندو پر دستی بم پھینکے اور فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پشاور میں دستی بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

واقعے کے فوری بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور افسران جائے وقوعہ پر پہنچے، زخمی پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم نے تھانے پر 2 دستی بم پھینکے، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، واقعے میں کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے پولیس اسٹیشنز کے حوالے سے عمومی دھمکیاں موصول ہوئی تھی جس کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات اٹھائے گئے تھے، تاہم مذکورہ پولیس اسٹیشن کے حوالے سے خصوصی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری مکمل تھی، تھانے میں موجود اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی لیکن اندھیرے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: پشاور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ

معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے سی سی پی او کا کہناتھا کہ واقعے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا تاہم واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے عینی شاہدین سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ علاقے اور تھانے کے سی سی کیمرا کی فوٹیج موصول ہوچکی ہیں، جس میں واقع کے مناظر واضح دیکھے جاسکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داران کے تعین کے لیے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024