• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرحان اختر کی شادی: ریا چکربورتی کا ’مہندی لگا کے رکھنا‘ پر رقص

شائع February 19, 2022
شادی کی تقریبات کے دوران دولہا اور دلہن کے گروپوں میں ڈانس مقابلے بھی ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام
شادی کی تقریبات کے دوران دولہا اور دلہن کے گروپوں میں ڈانس مقابلے بھی ہوئے—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر اور ماڈل و اداکارہ شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات گزشتہ روز سے جاری ہیں، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات 17 فروری کی شام کو شروع ہوئیں اور 18 فروری کی شب ان کی مہندی کی تقریبات ہوئیں۔

پہلے روز ان کی ہلدی کی تقریبات ہوئی تھیں، جن میں شبانہ اعظمی، امریتا اروڑا اور ریا چکربورتی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں کی مہندی کی تقریبات 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب کو ہوئیں، جن میں دولہا اور دلہن کے مہمانوں کے درمیان رقص کا مقابلہ بھی ہوا۔

مہندی تقریبات کے دوران ڈانس مقابلے کی ریا چکربورتی کی ’مہندی لگا کے رکھنا‘ گانے پر رقص کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔

’مہندی لگا کے رکھنا‘ پر ریا چکربورتی کے ہمراہ دلہن کی بہنوں اور دلہن کے دوستوں نے بھی ایک ساتھ رقص کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات شروع

علاوہ ازیں فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی کی تقریبات کی دیگر ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

خبریں ہیں کہ دونوں 19 فروری کو کسی وقت بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ابتدائی طور پر وہ کس رسم کے تحت شادی کریں گے۔

شبانی ڈنڈیکر ہندو جب کہ فرحان اختر مسلمان ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں پہلے نکاح کریں گے جس کے بعد ان کی شادی ہندو رسومات کے تحت بھی ہوگی۔

اگر ان دونوں کی شادی ہوئی تو یہ فرحان اختر کی دوسری جب کہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی شادی ہوگی۔

47 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024