• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

گلوکار علی نور پر خاتون صحافی کے ’جنسی ہراسانی‘ کے الزامات

شائع February 18, 2022 اپ ڈیٹ February 19, 2022
گلوکار نے الزامات پر رد عمل بھی دیا—فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار نے الزامات پر رد عمل بھی دیا—فوٹو: انسٹاگرام

معروف گلوکار علی نور کو صحافی عائشہ بنت راشد نے ’وحشی‘ قرار دیتے ہوئے ان پر ’جنسی ہراسانی‘ کے الزامات عائد کیے ہیں۔

علی نور نے بھی فوری طور پر عائشہ بنت راشد کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے مبہم انداز میں ان سے معافی بھی مانگی ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ صحافی نے ان کے مکمل جوابات کے اسکرین شاٹ شیئر نہیں کیے۔

خاتون صحافی نے معروف گلوکار پر ایک ایسے وقت میں جنسی ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جب کہ علی نور نے اپنے آنے والے سنگل گانے کا ٹریلری جاری کیا ہے۔

عائشہ بنت راشد نے انسٹاگرام پر 18 فروری کو جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ پر ہونے والی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

صحافی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان پرانی شناسائی تھی مگر گلوکار کا رویہ عائشہ بنت راشد کے ساتھ نامناسب تھا۔

صحافی کے ایک اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ گلوکار نے ان کے ساتھ ایک مرتبہ دوران سفر کار میں بھی نامناسب رویہ اختیار کیا، جسے عائشہ بنت راشد نے ’جنسی ہراسانی‘ کا نام دیا۔

علاوہ ازیں خاتون صحافی نے گلوکار کو پیغامات کے دوران ان کے برے رویے سے متعلق بھی بتایا اور یہ بھی کہا کہ وہ انہیں صرف اس وجہ سے برداشت کرتی رہیں کیوں کہ عائشہ کی علی نور کے ڈرمر کے ساتھ دوستی تھی اور وہ گلوکار کے بھائی علی حمزہ کی بھی عزت کرتی تھیں۔

صحافی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ تاہم انہوں نے اپنے ڈرمر دوست کے ساتھ بھی تعلقات ختم کردیے، کیوں کہ وہ ایسے کسی شخص کی دوست ہی نہیں رہنا چاہتیں جو خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کے قریب ہوں۔

عائشہ بنت راشد کی جانب سے گزشتہ برس کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے ہیں جب کہ انہوں نے گلوکار کی اہلیہ مندانا زیدی کی جانب سے بھی آئے ہوئے پیغامات کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔

مندانا زیدی کے نمبر سے آئے پیغامات بھی گلوکار علی نور نے کیے تھے، کیوں کہ صحافی نے ان کا نمبر بلاک کر رکھا تھا۔

علی نور کی جانب سے اہلیہ کے نمبر سے بھیجے گئے پیغام سے عندیہ ملتا ہے گلوکار علی نور نے اپنے نامناسب رویے پر عائشہ سے پہلے بھی معذرت کی تھی مگر صحافی نے ان کی معافی کے اسکرین شاٹ شیئر نہیں کیے۔

علی نور نے انسٹاگرام اسٹوریز میں عائشہ بنت راشد کے رویے کے شکوہ کیا اور ان کے دعووں کو بھی جھوٹا قرار دیا۔

گلوکار نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سب کچھ ان کے آنے والے گانے کو مشہور کرنے کے لیے نہیں ہو رہا—اسکرین شاٹ
گلوکار نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سب کچھ ان کے آنے والے گانے کو مشہور کرنے کے لیے نہیں ہو رہا—اسکرین شاٹ

علی نور نے بھی متعدد اسٹوریز میں عائشہ بنت راشد کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور ملاقاتوں اور تعلقات کا بھی تذکرہ کیا اور ان کی اسٹوریز سے عندیہ ملتا ہے کہ خاتون صحافی غلط فہمی اور مسائل کا شکار تھیں، جس وجہ سے انہوں نے گلوکار کو غلط سمجھا۔

علی نور نے اپنی اسٹوری میں یہ بھی بتایا کہ کوئی ایسا نہ سمجھے کہ یہ سب ان کے آنے والے سنگل گانے کی مشہوری کے لیے کیا جا رہا ہے۔

عائشہ بنت راشد کی جانب سے علی نور پر الزامات لگائے جانے کے بعد ٹوئٹر پر علی نور کا نام بھی ٹرینڈ کرنے لگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024