• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پی آئی اے کا کراچی، لاہور سے باکو کیلئے براہِ راست پروازیں چلانے کا منصوبہ

شائع February 18, 2022
پی آئی اے باکو کے لیے ہفتے میں 2 براہ راست پروازیں چلائے گی—تصویر: پی آئی اے فیس بک
پی آئی اے باکو کے لیے ہفتے میں 2 براہ راست پروازیں چلائے گی—تصویر: پی آئی اے فیس بک

قومی ایئرلائن نے کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وہ باکو کے لیے ہفتے میں 2 براہ راست پروازیں چلائے گی، ایک پرواز کراچی جبکہ دوسری لاہور سے اڑان بھرے گی۔

اس سلسلے میں پہلی پرواز بدھ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل سے روانہ ہوئی جب کہ دوسری پرواز 19 مارچ کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل سے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کو امریکا کیلئے براہِ راست پروازوں کی اجازت

ترجمان نے کہا کہ یہ پروازیں دونوں ممالک کے شہریوں بالخصوص آذربائیجان میں مقیم پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اچھی شہرت حاصل ہے اور اب مسافر پی آئی اے کی براہ راست پروازوں میں کراچی اور لاہور سے باکو تک آسانی سے سفر کر سکیں گے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے پرواز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر ایئر لائن حکام کو مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی سیالکوٹ سے لندن کیلئے براہ راست پرواز کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے۔

سی ای او نے ایئر لائن مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024