• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فرحان اختر 2 روز بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، بھارتی میڈیا

شائع February 17, 2022
دونوں نے شادی کے حوالے سے واضح بیان جاری نہیں کیا—فوٹو:ؒ انسٹاگرام
دونوں نے شادی کے حوالے سے واضح بیان جاری نہیں کیا—فوٹو:ؒ انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بولی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر دو دن بعد دیرینہ گرل فرینڈ ماڈل شبانی ڈنڈیکر سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے پہلے ہی رپورٹس دی تھیں کہ 47 سالہ فرحان اختر اور 41 سالہ شبانی ڈنڈیکر رواں برس مارچ میں شادی کریں گے۔

تاہم رواں ماہ کے آغاز میں فرحان اختر کے والد فلم ساز جاوید اختر نے تصدیق کی تھی کہ ان کے بیٹے رواں ماہ میں ہی شادی کریں گے۔

اب ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر کی شادی دو دن قبل 19 فروری کو ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات ابتدائی طور پر اسلامی روایات کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے علاقے کھنڈالا میں موجود فرحان اختر کے فارم ہاؤس پر ہوں گی۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق دونوں کی شادی کو انتہائی مختصر رکھے جانے کی تجویز ہے اور شادی میں دونوں کے قریبی دوست اور رشتے دار شرکت کریں گے۔

شادی کے مقام پر رشتے دار اور دوست 18 فروری کو پہنچنا شروع ہوں گے اور دونوں 19 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جس کے بعد دونوں ممکنہ طور پر دوسری مرتبہ 21 فروری کو شادی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ پر ’لو جہاد‘ کو پروان چڑھانے کا الزام

دونوں کی دوسری مرتبہ شادی کی تقریبات 21 فروری کو ممبئی میں ہی ادا کی جائیں گی، جس میں شوبز شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

اگرچہ دونوں کے قریبی ذرائع نے ان کی جلد شادی ہونے کے دعوے کیے ہیں، تاہم دونوں نے تاحال خود اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دونوں کے درمیان چند سال سے تعلقات ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

رواں ماہ فروری کے آغاز میں فرحان اختر کے والد فلم ساز جاوید اختر نے بتایا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی کو 21 فروری کو عدالت میں رجسٹرڈ کروایا جائے گا، جس کے بعد قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی تقریبات ہوں گی۔

خبریں ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے شادی کی عدالتی رجسٹریشن کے لیے گزشتہ ماہ جنوری میں ہی درخواست دائر کردی تھی، جس پر رواں ماہ فروری میں فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

دونوں جہاں مذہب اسلام کے تحت نکاح کریں گے، وہیں دونوں ہندو مذہبی رسومات بھی ادا کریں گے۔

شبانی ڈنڈیکر مراٹھی نسل کی ہندو خاتون ہیں جب کہ فرحان اختر مسلمان ہیں۔

اگر ان دونوں کی شادی ہوئی تو یہ فرحان اختر کی دوسری جب کہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی شادی ہوگی۔

47 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں 54 سالہ ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024