• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

دنیا کی مقبول ترین یوٹیوب ویڈیو بے بی شارک پر اب فلم بھی بنے گی

شائع February 17, 2022
اسے 10  ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے— اسکرین شاٹ
اسے 10 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے— اسکرین شاٹ

بچوں کے مقبول ترین گانے بے بی شارک یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے۔

وہ دنیا کی پہلی یوٹیوب ویڈیو ہے جس کے ویوز کی تعداد 10 ارب سے زیادہ ہے۔

اور ایسا کوئی امکان نہیں کہ مستقبل قریب میں کوئی اور ویڈیو اس کے قریب بھی پہنچ سکے گی۔

اگر یوٹیوب پر اس مقبول ترین ویڈیو کو دیکھ دیکھ کر بھی دل نہیں بھرا تو اب جلد سنیما گھروں میں بھی اس کا جادو چلتا ہوا نظر آئے گا۔

جی ہاں واقعی بے بی شارک پر اب فلم بن رہی ہے جو 2023 میں ریلیز ہوگی۔

پیرا ماؤنٹ پلس اسٹریمنگ سروس کے لیے یہ فلم نیکولوڈین انیمیشن اور پنک فونگ کمپنی (بے شارک ویڈیو اسی نے جون 2016 میں ریلیز کی تھی) مل کر بنائیں گے۔

بے بی شارک نے نومبر 2020 میں لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ویڈیو ڈیسپاسیٹو کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جب اس کو 7 ارب بار دیکھا جاچکا تھا۔

درحقیقت وقت کے ساتھ دیگر مقبول ویڈیوز کو دیکھنے کا رجحان کم ہوا ہے مگر بے بی شارک اب بھی بہت زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے۔

خود اندازہ لگائیں نومبر 2020 میں 7 ارب جبکہ جنوری 2022 میں 10 ارب سے زیادہ ویوز، یعنی 14 ماہ میں 3 ارب سے زیادپ ویوز۔

دنیا بھر میں مقبول بچوں کے گانے بے بی شارک کو جون 2016 میں یوٹیوب پر پہلی مرتبہ اپ لوڈ کیا گیا تھا جو امریکی کیمپ فائر سانگ کا ری مکس ہے اور یہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع پروڈکشن کمپنی پنک فونگ نے جاری کیا تھا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دنیا کے مختلف فنکاروں نے بے بی شارک کو مختلف انداز سے پیش بھی کیا ہے اور اس کا ایک ڈانس چیلنج بھی وائرل ہوا۔

واشنگٹن نیشلز بیس بال ٹیم نے اس گانے کو اپنا ترانہ بنایا تھا اور 2019 میں ورلڈ سیریز میں کامیاب ہونے کے بعد ان کی جیت کے جشن کے دوران اسے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بجایا گیا۔

فلم کے ریلیز کی تاریخ تو ابھی نہیں بتائی گئی مگر پیراماؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یہ اس کے بچوں کے لیے بنائی جانے والی فلموں اور شوز کا حصہ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025