• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عالیہ حمزہ کی مریم نواز کے خلاف پیمرا، ایف آئی اے میں درخواست

شائع February 17, 2022
پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا ہے کہ صابر ہاشمی کی حمایت  کر کے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے مذموم کارناموں کو بے نقاب کر دیا—قومی اسمبلی ویب سائٹ،ڈان نیوز
پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا ہے کہ صابر ہاشمی کی حمایت کر کے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے مذموم کارناموں کو بے نقاب کر دیا—قومی اسمبلی ویب سائٹ،ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک نے مریم نواز کے خلاف دو درخواستیں جمع کرائیں ہیں جن میں سے ایک درخواست پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور دوسری ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں جمع کرائی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ ملک کی درخواستوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نہ صرف میڈیا کو بلیک میل کرنے میں بلکہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور فحش ٹرینڈز بنانے والوں کی سرپرستی کررہی ہیں۔

عالیہ حمزہ ملک کا یہ اقدام بظاہر مریم نواز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خاتون اول پر کیے گئے طنز کا ردعمل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کی اہلیہ کے خلاف نازیبا گفتگو، مسلم لیگ (ن) کی گرفتار کارکن کی حمایت

تاہم ایف آئی اے میں جمع کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر غیر اخلاقی اور فحش ٹرینڈز کو فروغ دینے میں ملوث ہیں، جس کی ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صابر ہاشمی کی حمایت کر کے مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے اپنے اس مذموم منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے کہ دراصل وہ ایسے لوگوں کی سرپرستی کر رہی ہیں جنہوں نے خاتون اول کے خلاف تضحیک آمیز ٹرینڈز شروع کیے۔

صابر ہاشمی کو حال ہی میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اول کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز شروع کرنے پر گرفتار کیا تھا اور ان پر دیگر غیر اخلاقی ٹرینڈز شروع کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

عالیہ حمزہ ملک نے خاتون اول کے خلاف میڈیا پروپیگنڈے سے متعلق بھی پیمرا کو ایک درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز گندی سیاست میں ملوث ہیں اور ٹوئٹر پر تضحیک آمیز ٹرینڈ چلوا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے نے دہشت گردی، دیگر سنگین جرائم کے الزام میں محسن بیگ کو گرفتار کرلیا

اپنی درخواست میں پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا تھا کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے خلاف ٹرینڈز ان کی کردار کشی کے لیے شروع کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی ایم این اے کا کہنا تھا کہ وہ مریم نواز کی سیاست کو بے نقاب کریں گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوز ون کے پروگرام میں اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی کی گئی، پیمرا نے اس پروگرام پر ٹی وی چینل کو نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔

پیمرا ہیڈ کوارٹر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ پپاکستان میں صحافت کی آڑ میں گٹر جرنلزم کی جا رہی ہے۔

عالیہ حمزہ ملک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مریم نواز اور اشتہارات پر کنٹرول کے ذریعے کچھ نیوز چینلز کو فوائد دینے اور کچھ نیوز چینلز کی مالی آمدنی کم کرنے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مراد سعید کے خلاف نازیبا کلمات نشر کرنے پر 'نیوز ون' کو شوکاز نوٹس

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے کچھ اداروں کو خریدنے اور کچھ اداروں پر دباؤ ڈالنے کی یہ پالیسی دراصل آزادی صحافت پر حملہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی رہنما میڈیا کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ججز کی بلیک میلنگ سمیت ہر مذموم عمل کی ذمے دار ہیں جو ان کی لیک ہونے والی آڈیو اور ویڈیو سے ثابت ہو چکا۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی ملک کی عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں پر حملوں کی ایک تاریخ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024