• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی کے بغیر زندگی گزارنے کی پوسٹ پر محسن عباس پر تنقید

شائع February 16, 2022
اداکار نے بظاہر پوسٹ مذاق میں کی —فائل فوٹو: فیس بک
اداکار نے بظاہر پوسٹ مذاق میں کی —فائل فوٹو: فیس بک

اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کوشادی اور خواتین سے تعلقات استوار کیے بغیر زندگی گزارنے کی پوسٹ شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکار نے 15 فروری کو فیس بک پر پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے تنہا زندگی کو بے فکر زندگی قرار دیا۔

اداکار نے اپنی مختصر پوسٹ میں لکھا کہ ان کی زندگی میں اب خواتین اور لڑکیوں کی مداخلت کی گنجائش نہیں، ان کا ان کی زندگی میں آنا منع ہے۔

محسن عباس حیدر نے لکھا کہ ان کے پاس کسی خاتون سے تعلقات استوار کرنے یا کسی سے شادی کرنا کا وقت نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر اس کے باوجود کوئی ان کی زندگی میں آنا چاہتا ہے تو وہ ان کی بہن، بیٹی اور ماں بن کر آ سکتا ہے۔

محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ وہ سکون کی موت اور زندگی چاہتے ہیں۔

اداکار کی مذکورہ پوسٹ پر بعض لوگوں نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے مگر جب ان کی پوسٹ کو دیگر شوبز پیجز نے شیئر کیا تو وہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کے درمیان خلع ہوگئی

بعض لوگوں نے ان سے اتفاق کیا کہ عامر لیاقت کی طرح کرنے سے تنہا زندگی گزارنا بہتر ہے۔

تاہم کچھ افراد نے انہیں ذاتی تنقید کا نشانہ بنایا اور ان سے سوال کیا کہ وہ اپنی بیٹی کوشادی کے بغیر کیسا دیکھتے ہیں؟

بعض صارفین نے محسن عباس حیدر کی پوسٹ پر سخت رد عمل دیتے ہوئے ان کے سابق اہلیہ اداکارہ فاطمہ سہیل کے ساتھ ان کے تعلقات کا ذکر کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کے درمیان ستمبر 2019 میں خلع ہوگئی تھی، انہیں ایک بیٹا بھی ہے جو اب والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

خلع ہوجانے کے بعد محسن عباس حیدر کی سابق اہلیہ نے بھی اداکاری کی دنیا میں انٹری دی تھی۔

فاطمہ سہیل نے محسن عباس حیدر پر گھریلو تشدد کے سنگین الزامات لگائے تھے، جنہیں اداکار نے مسترد کردیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024