• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

اسپائیڈر مین نووے ہوم کمائی میں اواتار کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب

شائع February 16, 2022
فلم نے 2 ہفتوں میں ایک ارب ڈالرز کمائے — اسکرین شاٹ
فلم نے 2 ہفتوں میں ایک ارب ڈالرز کمائے — اسکرین شاٹ

ہولی وڈ فلم اسپائیڈر مین : نو وے ہوم کورونا وائرس کی وبا کے 2 سال بعد دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم بنی تھی اور اب اس نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

اب نو وے ہوم نے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی فلم اواتار کو بزنس کے لحاظ سے امریکا میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسپائیڈر مین کی اس فلم نے اب تک شمالی امریکا میں 760.9 ملین ڈالرز کمائے ہیں اور اس خطے کی سب سے زیادہ کمانے والی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے۔

اواتار نے 760.5 ملین ڈالرز کمائے تھے۔

سونی اسٹوڈیوز کی نئی اسپائیڈر مین فلم دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی اور عالمی سطح پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس طرح وہ ہر دور میں سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں 6 نمبر پر ہے جس سے آگے ایوینجرز انفٹنی وار، اسٹار وارز: دی فورس اویکن، ٹائیٹینک، ایوینجرز اینڈ گیم اور اواتار ہیں۔

ان سب فلموں نے 2 ارب ڈلارز سے زیادہ کا بزنس کیا ہوا ہے اور اواتار 2.802 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

سونی اسٹوڈیو کی 20 کروڑ کی لاگت سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم ان چند فلموں میں سے ایک ہے جس نے ایک ارب ڈالرز کا اعزاز چین میں ریلیز ہوئے بغیر حاصل کیا۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران دسمبر 2019 میں اسٹار وارز دی رائز آف اسکائی واکر کے بعد یہ پہلی فلم ہے جس نے عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کمائے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

مجموعی طور پر یہ عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز کمانے والی 49 ویں فلم ہے اور چین کے بغیر ایسا کرنے والی محض 5 ویں فلم ہے۔

خیال رہے کہ سونی اور مارول اسٹوڈیو کے اشتراک سے بننے والی نووے ہوم اس سیریز کی تیسری فلم ہے۔

سیریز کی پہلی فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ 2017 میں ریلیز کی گی تھی، جس کے بعد اس کے سیکوئل ’اسپائیڈر مین، فار فرام ہوم‘ کو 2019 کو ریلیز کیا گیا۔

تیسری فلم میں ٹام ہالانڈ ہی اسپائیڈر مین کے کردار میں جلوہ گرہ ہوئے جبکہ ایک اور مارول ہیرو ڈاکٹر اسٹرینج نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024