• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ میں فیس بک جیسے ایک نئے فیچر کا اضافہ

شائع February 15, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

اب واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے جو چیٹس کے یوزر انٹرفیس کے ساتھ ساتھ فیس بک جیسی کور فوٹو کا اضافہ بھی کرے گا۔

اس فیچر کو واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo نے دریافت کیا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو پروفائل میں کور فوٹو کا اضافہ کرسکے گی۔

بنیادی طور پر یہ فیچر واٹس ایپ بزنس کے لیے تیار کیا جارہا ہے اور ممکنہ طور پر عام اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

اس فیچر کے لیے بزنس اکاؤنٹس کے لیے ایک نیا کیمرا بٹن متعارف کرایا جائے گا تاکہ وہ نئی تصویر کھینچ کر یا پہلے سے محفوظ تصویر کو کور فوٹو کے طور پر استعمال کرسکیں۔

ایسا کرنے پر جب لوگ اس بزنس پروفائل پر جائیں گے تو کور فوٹو دیکھ سکیں گے۔

یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے تو ابھی کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام بزنس صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس سے ہٹ کر نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ گروپ کال میں وائس ویو فارمز کی سہولت کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ بیٹا ایپ میں کچھ صارفین کو دستیاب ہے جس میں وائس اور ویڈیو کال کے آئیکون سرچ سمبل کے ساتھ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024