• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد شادی کرنے والے ہیں؟

شائع February 15, 2022
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ — فوٹو بشکریہ عالیہ بھٹ انسٹاگرام پیج
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ — فوٹو بشکریہ عالیہ بھٹ انسٹاگرام پیج

بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی محبت اور تعلقات کے حوالے سے کئی برس سے رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

ان کی جانب سے ایک دوسرے سے تعلق کے اعتراف سے کافی عرصے سے شادی کے حوالے سے چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں.

اب ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کپور خاندان کے نئے گھر کی تعمیر مکمل ہونے والی ہے جس کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق 1981 میں رشی کپور اور نیتو کپور نے باندرا میں کرشنا راج بنگلو کو ؒخریدا تھا جو 35 سال تک ان کا اور ان کے بچوں کا گھر رہا۔

اب اس کو خاندان کی رہائش کے لیے 15 منزلہ عمارت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کپور خاندان کو گھر کی دوبارہ تعمیر جلد مکمل ہونے کی توقع ہے تاکہ عالیہ اور رنبیر کا گھرا پروریش یا ہندو جوڑوں کی نئے گھر میں پہلی بار آمد نو تعمیر شدہ عمارت میں ہو۔

کپور خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ تعمیر مکمل ہونے میں تو 6 سال لگ سکتے ہیں مگر اولین 5 اپارٹمنٹس پر کام تیزی سے جاری ہے، ٹاور کی پہلی اور دوسری منزل کے اپارٹمنٹس لگ بھگ مکمل ہوچکے ہیں جن کے بارے میں مانا جارہا ہے کہ وہ رنبیر کپور۔عالیہ بھٹ اور نیتو کپور کے ہوں گے۔

عمارت کے باقی اپارٹمنٹس کو کرائے پر دیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ پنک ولا
فوٹو بشکریہ پنک ولا

اس عمارت کی 2 منزلوں کی تعمیر مکمل ہونے پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

ویسے یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں کی شادی کی رپورٹ سامنے آئی ہو۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ یہ دونوں دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں 2017 سے جاری ہیں لیکن تاحال دونوں نے واضح طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

دونوں کے درمیان 2017 کے بعد تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں اور ان افواہوں میں 2018 میں دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد تیزی آئی۔

دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی سے متعلق متعدد بار خبریں پھیلیں اور بعض شوبز شخصیات نے یہ عندیہ تک دیا تھا کہ دونوں 2020 میں شادی کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور رواں برس اگست میں لارا دتہ نے کہا تھا کہ دونوں رواں سال کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024