• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کووڈ ویکسین بوسٹر ڈوز کی افادیت 4 ماہ بعد گھٹ جاتی ہے مگر تحفظ برقرار رہتا ہے، تحقیق

شائع February 14, 2022
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

فائزر/بائیو این ٹیک اور موڈرنا کورونا وائرسز کی تیسری خوراک مخفوظ ہے اور اگرچہ وقت کے ساتھ ان کی افادیت گھٹ جاتی ہے مگر کووڈ کی سنگین شدت سے بہت زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یہ بات امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول پریونٹیشن کی جانب سے جاری 2 تحقیقی رپورٹس میں سامنے آئی۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ افادیت میں کمی کے شواہد سے ہسپتال میں داخلے سے تحفظ کو برقرار رکھنے یا اسے بہتر بنانے کے لیے چوتھی خوراک کو دینے پر غور کرنے کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں امریکا میں کووڈ 19 کے باعث ہسپتالوں اور ہنگامی نگہداشت کے مراکز میں داخلے کے حوالے سے ویکسین کی 2 اور 3 خوراکیں استعمال کرنے والے افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

اگست 2021 سے جنوری 2022 کے دوران 10 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس یا ارجنٹ کیئر کا رخ 2 لاکھ 41 ہزار سے زیادہ افراد کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں داخل ہونے والے 93 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا۔

ڈیٹا سے ثابت ہوا کہ بوسٹر خوراک استعمال کرنے والوں میں بیماری کی سنگین شدت کے خلاف تحفظ 2 خوراکیں استعمال ہونے والوں سے کم تھا، مگر بوسٹر ڈوز کی افادیت میں وقت کے ساتھ کمی آءی۔

تحقیق کے مطابق اومیکرون کی لہر کے دوران بوسٹر ڈوز کے استعمال کے 2 ماہ بعد ہسپتال میں داخلے کے خلاف ویکسین کی افادیت 91 فیصد تھی مگر 4 ماہ بعد یہ گھٹ کر 78 فیصد رہ گئی۔

اس کے مقابلے میں ویکسین کی 2 خوراکوں کے استعمال کے 5 بعد ویکسین کی افادیت 71 فیصد سے گھٹ کر 54 فیصد رہ گئی۔

جس وقت امریکا میں کورونا کی قسم ڈیلٹا کا غلبہ تھا، اس دوران بوسٹر ڈوز استعمال کرنے والوں کو ویکسینیشن کے 2 ماہ بعد ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے 96 فیصد تک تحفظ ملا جو 4 ماہ بعد گھٹ کر 76 فیصد تک آگیا۔

مگر محققین کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا کے حوالے سے ڈیلٹا زیادہ ٹحوس نہیں کیونکہ اس وقت ایسے افراد کی کمی تھی جن کو بوسٹر ڈوز استعمال کیے 4 ماہ ہوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ایم آر این اے ویکسینز کی تیسیر خوراک سے سنگین پیچیدگیوں سے نمایاں حد تک تحفظ ملتا ہے۔

دوسری تحقیق میں ویکسین کی اضافی خوراک کے محفوظ ہونے کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس میں ستمبر 2021 سے فروری 2022 کے دوران بوسٹر ڈوز استعمال کرنے والے 7 لاکھ 21 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ویکسین کی اضافی خوراک لوگوں کے لیے محفوظ ہے اور جو افراد ایک ہی ویکسین کی 3 خوراکیں استعمال کرتے ہیں، ان میں دوسری خوراک کے مقابلے میں کم مضر اثرات سانے آتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ویکسینیشن فراہم کرنے والے اداروں کو مریضوں کو مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے جن کی شدت عموماً معمولی ہوتی ہے، مگر ہم نے دریافت کیا کہ بوسٹر ڈوز کے استعمال کے بعد مضر اثرات کم سامنے آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024