• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا واقعی سلمان اور عامر خان نے مسکان خان کو کروڑوں روپے انعام دیا؟

شائع February 14, 2022
مسکان خان کو جمعیت علماء ہند نے انعام دینے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: او پی انڈیا
مسکان خان کو جمعیت علماء ہند نے انعام دینے کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: او پی انڈیا

برقع کے ساتھ کالج میں میں داخل ہوکر انتہاپسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ کر ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے والی بہادر مسلمان لڑکی کے حوالے سے خبریں ہیں کہ انہیں متعدد سیاسی جماعتوں، حکومتوں اور شوبز شخصیات نے نقد انعام کی رقم دی ہے۔

مسکان خان نے 8 فروری کو بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر علاقے منڈیا میں حجاب کے ساتھ کالج آنے پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کارکنان کی جانب سے ہراساں کرنے کے وقت ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے تھے۔

انتہا پسند لڑکوں کے ہجوم نے مسکان خانکو گھیرے میں لے کر انہیں ہراساں کیا اور ان کے سامنے ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے تھے۔

لڑکوں کے ہجوم کا بہادر لڑکی نے دلیری کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کے ’جے شری رام‘ کے نعروں کے جواب میں اسلامی نعرے لگائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہجوم سے خوفزدہ نہیں ہوئی، خدا کو یاد کیا، مسکان خان

ان کی بہادری کے بعد جمعیت علماء ہند نے انہیں پانچ لاکھ بھارتی روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا جب کہ ایک مسلم رکن اسمبلی نے ان کے گھر جاکر انہیں آئی فون اور اسمارٹ واچ کا تحفہ بھی دیا تھا۔

مسکان خان نےہجوم کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگائے تھے—اسکرین شاٹ
مسکان خان نےہجوم کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگائے تھے—اسکرین شاٹ

تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا سمیت مختلف نیوز ویب سائٹس نے دعویے کیے کہ مسکان خان کو ہندو انتہاپسندوں کے سامنے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے پر اسلامی ملک ترکی کی حکومت سمیت بولی وڈ ہیروز نے بھی خطیر رقم تحفے میں دی۔

بھارتی ویب سائٹ ’او پی انڈیا‘ کے مطابق پاکستان سمیت جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور یوٹیوب چینلز پر یہ دعوے کیے گئے کہ مسکان خان کو ترکی کی حکومت نے دو کروڑ روپے کا انعام دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ مسکان خان کو بولی وڈ اداکار سلمان خان اور عامر خان نے بھی 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم تحفے میں دی۔

ویب سائٹ کے مطابق لوگوں نے سوشل میڈیا پر کوئی واضح ثبوت پیش کیے بغیر دعویٰ کیا کہ سلمان خان اور عامر خان نے مسکان خان کو ہندو انتہاپسندوں کے سامنے بہادری کا مظاہرہ کرنے اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے پر خطیر رقم دی۔

تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان اور عامر خان کی جانب سے مسلمان لڑکی کو خطیر رقم تحفے میں دیے جانے کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی ترک حکومت کی جانب سے مسکان خان کو تحفے کے طور پر نقد رقم دیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: باحجاب مسلمان لڑکی 'ہندوتوا' حامیوں کے سامنے ڈٹ گئی

رپورٹ میں شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کی خبر کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں ویب سائٹ نے ذرائع سے بتایا تھا کہ بولی وڈ خانز نے مسلمان لڑکی کو کوئی رقم نہیں دی۔

ویب سائٹ کے مطابق مسکان خان کو نہ تو ترک حکومت نے کوئی رقم بطور انعام دی اور نہ ہی سلمان اور عامر خان نے انہیں پانچ کروڑ روپے انعام دیا۔

تاہم دوسری جانب خود مسکان خان اور بولی وڈ خانز نے اس ضمن میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

بھارت میں حجاب کے معاملے پر تنازع جاری ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
بھارت میں حجاب کے معاملے پر تنازع جاری ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

تبصرے (1) بند ہیں

Taj Ahmad Feb 15, 2022 07:57am
Maskan Khan is a brave daughter of India, she stand for women rights and she did nothing wrong according to the State laws and constitution. All peace loving Indians should love her and support and respect all Muslim women of India.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024