• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چھکا بچانے کی شاندار کوشش میں اسمتھ سر کی انجری کا شکار

شائع February 14, 2022
اسٹیون اسمتھ سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے— فوٹو: اے ایف پی
اسٹیون اسمتھ سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے— فوٹو: اے ایف پی

مایہ ناز آسٹریلین بلے باز اسٹیون اسمتھ سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ میں چھکا بچانے کی کوشش میں سر کی انجری کا شکار ہو گئے اور بقیہ سیریز سے باہر ہو گئے۔

یہ واقعہ اتوار کو سڈنی میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ کے دوران پیش آیا۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، جوش انگلس نے 48 رنز بنائے جبکہ اسمتھ 14رنز بنا سکے۔

یہ واقعہ سری لنکن اننگز کے 20ویں اوور میں پیش آیا جب ایک یقینی چھکا بچانے کی کوشش میں اسٹیون اسمتھ نے عمدہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو دوبارہ واپس میدان میں پھینک دیا۔

سری لنکا کو میچ کے آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے تاہم وہ اوور میں 18رنز بنا سکے، اسمتھ کی اس شاندار کوشش کے باوجود حیران کن طور پر تھرڈ امپائر نے اسے چھکا قرار دیا حالانکہ جب انہوں نے گیند واپس پھینکی تو ان کا پیر ہوا میں تھا۔

میچ ٹائی ہونے پر سپر اوور میں سری لنکا کی ٹیم صرف پانچ رنز بنا سکی اور آسٹریلیا نے فتح اپنے نام کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

کیچ بچانے کے بعد اسٹیون اسمتھ زمین پر ڈھیر ہو گئے اور انہیں سپورٹ اسٹاف پویلین لے کر گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی کہ ڈائیو مارتے ہوئے سر کے بل گرنے کی وجہ سے اسمتھ نیم بے ہوشی کا شکار ہو گئے، ان کی کچھ دن تک جانچ کی جائے گی اور ایک ہفتے تک وہ مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

بورڈ نے تصدیق کی کہ اسمتھ سیریز کے بقیہ تین ٹی20 میچوں کے لیے آسٹریلین ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم اسمتھ کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024