• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع February 14, 2022
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اس خبر کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نومولود بچی کا نام فاطمہ خان رکھا ہے۔

خیال رہے کہ فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے 2018 میں شادی کے بندھن سے بندھے تھے اور ان کے ہاں 2019 میں بیٹے سلطان کی پیدائش ہوئی تھی۔

فیروز خان کی جانب سے نجی زندگی کو زیادہ ظاہر نہیں کیا جاتا ہے اور انہوں نے اپنے خاندان بہت کم تصاویر شیئر کی ہیں۔

فیروز خان نے مارچ 2020 میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا مگر پھر چند ماہ بعد شوبز میں واپسی بھی کی تھی۔

اسی طرح دسمبر 2020 میں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلی تھیں کہ دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے اور بعدازاں کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ان کے درمیان طلاق بھی ہوگئی ہے۔

مگر یہ سب افواہیں ثابت ہوئیں لیکن حٰیران کن طور پر کئی ماہ تک دونوں نے اس بارے میں خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

اس وقت فیروز خان ڈراما سیریل اے مشت خاک میں میں کام کررہے ہیں جس میں ان کے ساتھ ثنا جاوید اور عفت عمر بھی کام کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024