• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

عامر لیاقت کی تیسری بیوی میں ہوں، اب انہوں نے چوتھی شادی کی، ہانیہ خان کا دعویٰ

شائع February 14, 2022
ماڈل کے مطابق ان کے پاس نکاح نامہ موجود نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل کے مطابق ان کے پاس نکاح نامہ موجود نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ ہانیہ خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ان سے شادی کی تھی اور اب اسکالر نے چوتھی شادی کی ہے۔

ہانیہ خان نے آج ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت حسین نے ان سے بھی شادی کی تھی۔

ہانیہ خان نے ابتدائی طور پر اپریل 2021 میں دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے شادی کی ہے اور وہ ٹی وی میزبان کے وائس کلپس اور تصاویر بھی سامنے لے آئی تھیں۔

ہانیہ خان نے اس وقت بھی دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں بتایا کہ انہوں نے طوبیٰ انور کو طلاق دے دی ہے۔

ماڈل نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے ان سے شادی کی مگر اب وہ انہیں اپنی بیوی نہیں مان رہے، کیوں کہ ان کے پاس نکاح نامہ موجود نہیں۔

اس وقت عامر لیاقت نے ہانیہ خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

ماڈل کے مطابق عامر لیاقت نے انہیں شادی کا معاملہ منظر عام پر لانے سے روکا تھا—اسکرین شاٹ
ماڈل کے مطابق عامر لیاقت نے انہیں شادی کا معاملہ منظر عام پر لانے سے روکا تھا—اسکرین شاٹ

تاہم اب ایک بار پھر ہانیہ خان نے اپنا دعویٰ دہرایا ہے کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کی تھی، اب انہوں نے چوتھی شادی کی ہے۔

ماڈل نے میزبان کو بتایا کہ عامر لیاقت ہمیشہ سے ہی کم عمر اور ایسی نوجوان لڑکیوں کی تلاش میں رہے ہیں، جن کا تعلق متوسط گھرانے سے ہو۔

ان کے مطابق عامر لیاقت ایسی لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر ان کا کیریئر بنانے کے وعدے کرکے ان سے شادیاں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت نے ہانیہ خان کے ساتھ تیسری شادی کے دعووں کو مسترد کردیا

ہانیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ سچ بھی ہے کہ عامر لیاقت کی وجہ سے طوبیٰ مشہور بھی ہوئیں اور انہیں مواقع بھی ملے، پہلے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا۔

ماڈل نے یہ بھی کہا کہ عامر لیاقت کا پہلی بیویٰ بشریٰ اقبال کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ہانیہ خان نے اپنی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر لیاقت کا رویہ دوسری خواتین سے درست نہیں، اس کے باوجود انہوں نے ان سے شادی کی۔

عامر لیاقت شادی کے لیے کم عمر اور متوسط گھرانوں کی لڑکیاں تلاش کرتے ہیں، ہانیہ خان—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر لیاقت شادی کے لیے کم عمر اور متوسط گھرانوں کی لڑکیاں تلاش کرتے ہیں، ہانیہ خان—فائل فوٹو: انسٹاگرام

میزبان نے ان سے پوچھا کہ عامر لیاقت نے جب دانیہ شاہ اور طوبیٰ انور کو اپنی بیوی کے طور پر قبول کیا اور انہیں نہیں کیا؟ تو اس کا کیا سبب ہے؟

اس پر ہانیہ خان نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت نے ہدایت کر رکھی تھی کہ شادی کے معاملات کو ظاہر نہیں کرنا مگر چوں کہ ان کے ساتھ کچھ ایسے مسائل ہوگئے تھے کہ انہیں اچانک شادی کو ظاہر کرنا پڑا اور اسی وجہ سے ہی عامر لیاقت نے انہیں قبول نہیں کیا۔

ہانیہ خان کے دعوے پر فوری طور پر عامر لیاقت یا ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کا ہانیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت نے 10 فروری کو شادی کا اعلان کیا تھا، دانیہ شاہ شوہر سے 31 برس کم عمر ہیں۔

ان سے قبل عامر لیاقت نے خود سے 25 سال کم عمر ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں شادی کی تھی، جنہوں نے 9 فروری کو ٹی وی میزبان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

طوبیٰ انور سے قبل عامر لیاقت نے ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے شادی کی تھی، جنہوں نے دسمبر 2020 میں بتایا تھا کہ رکن قومی اسمبلی نے انہیں طلاق دے دی۔

عامر لیاقت کے پہلی بیوی سے دو بچے بھی ہیں، جن میں سے 22 سالہ بیٹا احمد اور 18 سال سے کم عمر بیٹی دعا شامل ہیں۔

عامر لیاقت نے ہانیہ خان سے شادی کا کبھی اعتراف نہیں کیا، تاہم کم عمر ماڈل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسکالر سے نکاح کیا تھا مگر ان کے پاس نکاح نامہ موجود نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mehboob Ahmed Khatri Feb 14, 2022 10:21am
O teri khair....... :D

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024