• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ سونیا مشال نے نکاح کرلیا

شائع February 12, 2022
مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
مداحوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

’نیلی زندہ ہے، صنف آہن، اور رنگریزا اور تو عشق ہے‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونیا مشال نے نکاح کرلیا۔

اداکارہ نے 11 اور 12 فروری کی درمیانی شب انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔

سونیا مشال نے انسٹاگرام اسٹوریز میں نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے شوبز شخصیات کی جانب سے ملنے والے مبارک باد کے پیغامات بھی شیئر کیے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے نکاح کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے نکاح کی تصدیق کی—اسکرین شاٹ

سونیا مشال نے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جب کہ ان کے شریک حیات نے بھی ان کے لباس کی مناسبت سے کپڑے پہن رکھے تھے۔

اداکارہ کے نکاح کی تقریب میں ان کی قریبی سہیلیاں، شوبز شخصیات اور قریبی رشتے دار بھی شریک ہوئے۔

سونیا مشال کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹوگرافی، میک اپ اور ایونٹ منیجمنٹ کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئیں جب کہ دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی انہیں شیئر کرکے اداکارہ کو مبارک باد پیش کی گئی۔

سونیا مشال کے نکاح پر ان کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنے شریک سفر کا تعارف نہیں کرایا، تاہم خبریں ہیں کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

سونیا مشال نے 2014 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ دو درجن کے قریب ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

ان کے معروف ڈراموں میں ’عشقاوے، سندیس، خواب سرائے، مہر اور مہربان، میرا کیا قصور تھا، شکوہ نہیں کسی سے، بن بادل برسات، نیلی زندہ ہے اور صنف آہن‘ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024