• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر

شائع February 11, 2022
کئی گھنٹے تک ٹوئٹر سروس میں مسئلہ رہا، رپورٹ: —فائل فوٹو: دی ورج
کئی گھنٹے تک ٹوئٹر سروس میں مسئلہ رہا، رپورٹ: —فائل فوٹو: دی ورج

مائکرو بلاگنگ سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس 11 فروری کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں متاثر ہوگئی اور کئی گھنٹوں تک کروڑون صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں ناکام رہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں ٹوئٹر صارفین کے اکاؤنٹ ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے اور انہیں دوبارہ لاگ ان ہونے کا مشورہ دیا جاتا رہا۔

سوشل میڈیا سائٹس کے ڈاؤن ہونے پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق ابتدائی طور پر ٹوئٹر کی سروس امریکا میں 11 فروری کی شام کو متاثر ہونا شروع ہوئی۔

ویب سائٹ کے مطابق زیادہ تر ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو سروس استعمال کرنے میں مشکلات پیش آئیں، جب کہ ایپ پر بھی لوگوں کو مسئلہ درپیش رہا۔

ٹوئٹر سروس متاثر ہونے پر دنیا کے متعدد ممالک نے جہاں شکایت کی، وہیں قیاس آرائیاں بھی کیں کہ ان کے ملک میں کچھ ہونے جا رہا ہے، جسے حکومت چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ٹوئٹر کی سروس متاثر

جن افراد نے ٹوئٹر سروس متاثر ہونے کی شکایت کی ان میں سے 12 فیصد افراد کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں مشکل پیش آئی۔

پاکستان، امریکا، بھارت اور برطانیہ کے علاوہ متعدد ممالک میں سروس متاثر رہی، تاہم نصف سے زائد صارفین کو سروس متاثر ہونے کا علم ہی نہیں ہوا۔

کچھ گھنٹوں تک سروس معطل رہنے کے بعد ٹوئٹر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مائکرو بلاگنگ کی ٹیم نے خرابی کو درست کردیا۔

ٹوئٹر کے مطابق اندرونی خرابی کے باعث صارفین کو اپنی ٹائم لائن تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں، وہ ٹوئٹس نہیں کر پائے اور نہ ہی نئی ٹوئٹس دیکھ پائے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے سروس متاثر ہونے اور سسٹم میں خرابی آجانے پر معذرت بھی کی۔

رواں برس پہلی بار ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی ہے، اس سے قبل گزشتہ برس اپریل میں بھی مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی گھنٹوں تک معطل رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024