• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کرکٹ، دوستی اور دشمنی کی کہانی ’بارہواں کھلاڑی‘

شائع February 11, 2022
دانیال ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
دانیال ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان اور نینا کاشف کی پروڈیوس کردہ ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ماہرہ خان اور نینا کاشف سمیت ویب سیریز کی کاسٹ میں شامل دیگر اداکاروں نے ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) پر ریلیز کرنے کی تصدیق کی۔

جاری کیے گئے مختصر ٹریلر میں فواد خان اور میرا سیٹھی سمیت دیگر سینیئر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بارہواں کھلاڑی‘ کے ذریعے ماہرہ خان کی پروڈکشن میں انٹری

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ ویب سیریز کی کہانی کرکٹ کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس میں دوستوں کے درمیان دشمنی اور جنگ کو بھی دکھایا گیا ہے۔

’بارہواں کھلاڑی‘ کا روپ اداکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے دھارا ہے جو کہ ویب سیریز میں کسی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور بڑی مشکلوں سے کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب جاتے ہیں۔

ویب سیریز میں یوٹیوبر اور اداکار شاہویر جعفری کو دانیال ظفر کے حریف کے طور پر دکھایا گیا ہے جو کہ امیر اور بااثر والد کے بیٹے ہوتے ہیں۔

ویب سیریز سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی کہانی میں نہ صرف کرکٹ کے میداںوں میں جنگ دکھائی جائے گی بلکہ اس میں دوستوں کے درمیان دشمنی بھی دکھائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ’بارہواں کھلاڑی‘ میں ماہرہ خان نے خود کیوں کام نہیں کیا؟

’بارہواں کھلاڑی‘ کی کہانی اگرچہ کرکٹ کے گرد گھومتی ہے تاہم اس میں محبت، دوستی اور قربانی کے جذبے کو بھی دکھایا جائے گا اورسیریز میں سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور صبا فیصل جیسی کاسٹ سمیت نئی نسل کے اداکار بھی ہوں گے۔

اس کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ’شاہد‘ اور ’موٹر سائیکل گرل‘ جیسی فلمیں بنانے والے ہدایت کار عدنان سرور دی ہے۔

’بارہواں کھلاڑی‘ کو گزشتہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان تھا مگر اب اسے آئندہ ماہ 5 مارچ کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024