• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کبریٰ خان کا آج کل کے حالات دیکھ کر پسند کی شادی نہ کرنے کا فیصلہ

شائع February 11, 2022
اداکارہ نے شادی کا سوال کرنے والے مداح کو فسادی قرار دیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے شادی کا سوال کرنے والے مداح کو فسادی قرار دیا—اسکرین شاٹ

ماضی میں اکیلے پن کو شادی سے بہتر قرار دینے والی کبریٰ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں پیار کی شادی کے بجائے گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنی پڑے گی۔

کبریٰ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے شادی سے متعلق بھی جوابات دیے۔

لوگوں نے ان سے اپنے پسندیدہ ڈراموں، اداکاروں اور کرداروں سے متعلق بھی سوالات کیے۔

ویلنٹائنزڈے کو منانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے مبہم جواب دیا کہ وہ محبتوں کا دن فضاؤں میں منائیں گی۔

کبریٰ خان نے ’صنف آہن‘ کی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر ساتھی اداکاراؤں کو ’سخت لونڈیاں‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں تمام کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ خود ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں مگر ان کے والد انہیں مائکروسافٹ انجنیئر بنانا چاہتے ہیں، جس پر اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ ایسے والدین بھی ہیں جو کہ بیٹیوں کو ڈاکٹر کے بجائے کسی دوسرے پروفیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ساتھی ہی کبریٰ خان نے خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ والد کو کہیں کہ وہ ڈاکٹر بن کر لوگوں کی زندگیاں بچانا چاہتی ہیں، کیوں کہ زندگیوں کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہر طرح کے جانوروں اور جانداروں کو بہت پسند کرتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے باس ڈائنو سارز بھی ہوں مگر کام کی نوعیت کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکتیں، اس لیے انہوں نے چھوٹے جانور پال رکھے ہیں، جنہیں وہ کبھی تنہا نہیں چھوڑتیں۔

اداکارہ دنانیر مبین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ اور شخصیت کی مالک قرار دیا۔

کبریٰ خان نے لکھا کہ دنانیر مبین ان کی چھوٹی بہن کی طرح ہیں مگر وہ بہت ہی پیاری اور مزیدار ہیں اور ہر کوئی ان کے پیار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں عثمان مختار کو سب سے بہترین ساتھی مرد اداکار بھی قرار دیا۔

اداکارہ سے ایک مداح نے شادی سے متعلق بھی سوال کیا، جس پر انہوں نے واضح جواب دیتے ہوئے سوال کرنے والے کو ’فسادی‘ قرار دیا۔

اسی طرح ایک اور مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ پیار کی شادی کریں گی یا گھر والوں کے کہنے پر شادی کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیا کہ جس طرح کے حالات ہیں، اس حساب سے انہیں گھر والوں کی بات مان کر ان کی پسند سے شادی کرنی پڑے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024