• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر عوام جلد اچھی خبر سنیں گے، مریم اورنگزیب

شائع February 11, 2022
مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلد تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی نوید سنائی — فوٹو: ڈان نیوز
مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلد تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی نوید سنائی — فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر غور کر رہی ہیں اور عوام اس حوالے سے جلد ہی اچھی خبر سنیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایک اہم اجلاس آج ہونا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد اور اسلام آباد تک لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی صورت میں نازل عذاب سے جان چھڑانا سیاسی جماعتوں کا فرض ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے ایک دن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے صورتحال اب سازگار ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ہفتے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی تھی اور وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کرنے کا وعدہ کیا تھا جس میں تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ جیسے آپشنز بھی شامل ہیں۔

تاہم پیر کو مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تھا جس کے بعد یہ معاملہ پارٹی کے قائد نواز شریف پر چھوڑ دیا گیا کہ جب وہ مناسب سمجھیں اس معاملے پر فیصلہ کریں۔

جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اعتراف کیا تھا کہ نواز شریف ابتدائی طور پر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھے لیکن پارٹی اراکین نے ان پر دباؤ ڈالا کہ لوگوں کی خواہشات کو سننا چاہیے کیونکہ یہ ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ ہے۔

'حکومت کی کرپشن بے نقاب ہوگئی'

آج کی پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے بہترین کارکردگی دکھانے والی وفاقی وزارتوں میں وزیر اعظم کی جانب سے تقسیم کیے گئے ایوارڈز پر بھی تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریب سے یہ ثابت ہوا کہ جن وزارتوں کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا تھا وہ بُری طرح ناکام ہوئی ہیں، صحت، دفاع، خارجہ امور، معیشت اور قانون سمیت سبھی وزارتیں ناکام ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے پارٹی صدر شہباز شریف کو پابند سلاسل کرنے کے لیے مبینہ طور پر ریاستی مشینری استعمال کرنے پر وزیر اعظم پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نے حال ہی میں ایسٹ ریکوری یونٹ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے اور انہیں چند ہفتوں میں شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کا کام سونپا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اہلکاروں سے کہنا چاہتی ہوں کہ شہزاد اکبر کے معاملے سے سیکھیں اور اپنے ضمیر کی بات سنیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی انسداد بدعنوانی مہم کے نام پر اربوں روپے ضائع کیے گئے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ رقم عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جاتی تو عوام مہنگائی سے پریشان نہ ہوتے۔

مزید پڑھیں: سلیکٹرز آئندہ پاکستان کے ساتھ ایسا کام نہ کرو، مریم نواز

وزیر اعظم عمران خان کے مشیروں کو کرائے کا ساتھی قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد ان کے گُن گانے والے مشیر غائب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہباز شریف کو قید کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے لیکن اپوزیشن لیڈر کو ان کے خلاف تمام مقدمات میں کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت منی لانڈرنگ کیس میں شہباز اور ان کے بیٹے پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ کے تعین کو اس طرح پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جیسے اپوزیشن لیڈر کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ عدالت استغاثہ سے مزید شواہد پیش کرنے کو کہہ رہی ہے کیونکہ موجودہ شواہد ناکافی ہیں، یہ دراصل مقدمے کا پہلا مرحلہ ہے، پارٹی دیگر مقدمات میں بھی اسی طرح کی فرد جرم سے گزری تھی اور بعد میں ضمانتیں بھی حاصل کر لی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا جانا ہفتوں، مہینوں نہیں چند دنوں کی بات نظر آرہی ہے، مریم نواز

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کا پورا بیانیہ بے نقاب ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں مستقبل میں وزیر اعظم کو مزید شرمندگی ہوگی۔

شہباز گِل کا ردعمل

مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما پر الزام عائد کیا کہ وہ شہباز شریف کو میرٹ کی بنیاد پر برطانیہ کی عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہیں اور یہ کہنا غلط ہے کہ قائد حزب اختلاف کے خلاف تمام مقدمات انتقامی کارروائی کے طور پر درج کیے گئے۔

انہوں نے مریم اورنگزیب کو چیلنج کیا کہ اگر شہباز شریف کی ضمانت ہوئی ہے تو عدالتی حکم دکھائیں، مریم اورنگزیب جس مقدمے کا حوالہ دے رہی ہیں وہ درحقیقت شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے اکاؤنٹ کی تحقیقات سے متعلق ہے اور اس مقدمے میں کہیں بھی شہباز شریف کا نام نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کو فوری گھر بھیجنا چاہیے، مریم نواز کی رائے تبدیل

شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ملک مقصود اور دیگر کے اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقم کے ذرائع پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اکاؤنٹس لین دین کے لیے استعمال ہوتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024