• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

پی ایس ایل7: نواز کی جگہ حسان خان گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

شائع February 12, 2022
نواز کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے— فائل فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل
نواز کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے— فائل فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل
محمد نواز پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے — فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
محمد نواز پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے — فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن سے انجری کے سبب باہر ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کی جگہ حسان خان کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

محمد نواز انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تصدیق کی تھی کہ پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے محمد نواز بقیہ سیزن کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار

گلیڈی ایٹرز نے ابھی تک تفصیلات نہیں کیں کہ محمد نواز کس وجہ سے اس انجری کا شکار ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوجوان حسان خان کو نواز کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی تکنیکی کمیٹی نے حسان خان کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا اہم رکن تصور کیے جانے والے آل راؤنڈر محمد نواز کی انجری گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں پہنچنے والا دوسرا بڑا نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 7: ’شہر بدلے تو شاید کسی ٹیم کی قسمت بھی بدل جائے‘

اس سے قبل فاسٹ باؤلر محمد حسنین باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے کیونکہ پی سی بی نے نوجوان کرکٹر کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گڈ لینتھ اور فُل لینتھ، باؤنسر اور سلو باؤنسرکی ڈیلیوریز پھینکتے وقت حسنین کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کر رہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں مشکلات سے دوچار ہے۔

لیگ میں اب تک کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے گلیڈی ایٹرز کو تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میچوں میں فتح کی بدولت ان کے چار پوائنٹس ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025