• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور کے اسکول میں 10 سالہ بچی سے زیادتی

شائع February 11, 2022
پولیس اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ زیادتی کرنے والا اسکول کا کوئی طالب علم ہوسکتا ہے— فائل فوٹو: ڈان
پولیس اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ زیادتی کرنے والا اسکول کا کوئی طالب علم ہوسکتا ہے— فائل فوٹو: ڈان

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں نجی اسکول کے واش روم میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 10 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب کلاس سوئم کی طالبہ اسکول بند ہونے کے بعد واش روم میں تشویشناک حالت میں پائی گئی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ نیم بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی اور جائے وقوع سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: واہ کینٹ: 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا استاد گرفتار

ابتدائی تفتیش کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد واش روم گئی جہاں مشتبہ ملزم پہنچ گیا اور دروازہ اندر سے بند کر دیا۔

پولیس اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ زیادتی کرنے والا اسکول کا کوئی طالب علم ہوسکتا ہے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ کے کچھ ہم جماعت طلبہ کے مطابق جنسی زیادتی کے دوران طالبہ مدد کے لیے پکار رہی تھی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مدرسے کا پرنسپل گرفتار

طلبہ نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو طالبہ کے رونے کی آوازوں سے متعلق آگاہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر اسے نظر انداز کر دیا کہ بچے اکثر اسکول کے احاطے میں شور مچاتے ہیں۔

متاثرہ لڑکی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔

پولیس اسکول کے اندر اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024