• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

سام سنگ کے گلیکسی ٹیب ایس 8 سیریز کے 3 ٹیبلیٹس پیش

شائع February 10, 2022
گلیکسی ٹیب ایس 8 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ٹیب ایس 8 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ گلیکسی ایس 22 سیریز 3 فونز پر مشتمل تھی اور جنوبی کورین کمپنی نے گلیکسی ٹیب ایس 8 کو بھی مختلف ماڈلز کی شکل میں متعارف کرایا ہے۔

یہ 2022 کے لیے سام سنگ کے فلیگ شپ ٹیبلیٹس ہیں بالخصوص ٹیب ایس 8 الٹرا تو بالکل منفرد ہے۔

تینوں ٹیبلیٹس المونیم سے تیار کیے گئے ہیں اور سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ زیادہ مضبوط ہیں اور ان کے مڑنے کا امکان ٹیب ایس 7 کے مقابلے میں کم ہے۔

اسی طرح تینوں میں وائی فائی 6 ای سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ 5 جی سپورٹ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

ٹیب ایس 8 الٹرا

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ اب تک کا سب سے طاقتور اور بڑا گلیکسی ٹیب ایس ہے جس میں کسی لیپ ٹاپ جتنی بڑی اسکرین موجود ہے۔

گلیکسی ٹیب ایس 8 الٹرا میں 14.6 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ویری ایبل ریفریش ریٹ سے لیس ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ جب سام سنگ ٹیبلیٹ میں نوچ ڈیزائن دیا گیا ہے اور بیزل نہ ہونے کے برابر ہے۔

ڈسپلے کے نوچ میں 12، 12 میگا پکسل کے 2 کیمرے چھپے ہوئے ہیں جن میں سے ایک وائیڈ اور دوسرا الٹرا وائیڈ سنسر ہے۔

فرنٹ کیمرے 4K ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ فراہم کرتے ہیں جبکہ میگا پر 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 6 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ اسکینر ڈپسلے کے اندر نصب ہے جبکہ کواڈ اسٹیریو اسپیکرز سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

یہ ٹیبلیٹ ایس پین اسٹائلوس کے ساتھ صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ اس میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے۔

8، 12 یا 16 جی بی ریم اور 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن ٹیبلیٹ میں دستیاب ہوں گے جبکہ اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 4.1 سے کیا گیا ہے جبکہ 11200 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

سام سنگ نے ایک نیا فیچر بھی دیا ہے جس کے ذریعے گلیکسی ایس 22 الٹرا کو استعمال کیا جاسکے گا۔

اس کو خریدنے کے لیے 11 سو ڈالرز (ایک لاکھ 92 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

گلیکسی ٹیب ایس 8 اور ایس 8 پلس

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اگر 14.6 انچ کا الٹرا ماڈل بہت مہنگا محسوس ہوتا ہے تو 11 انچ کا ٹیب ایس 8 اور 12.4 انچ کا ٹیب ایس 8 پلس میں سے کسی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

ان دونوں ٹیبلیٹس میں بھی اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے اور الٹرا ماڈل جیسا ہی المونیم ڈیزائن بھی ہے۔

ٹیب ایس 8 کا 11 انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہوگا جبکہ ٹیب ایس 8 پلس میں 12.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے بھی 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا۔

دونوں ٹیبز میں نوچ یا کٹ آؤٹ نہیں۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

ٹیب ایس 8 فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر ہے جبکہ ایس 8 پلس میں فنگر پرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

دونوں ٹیبلیٹس میں 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا جبکہ بیک پر 13 میگا پکسل مین اور 6 میگا الٹرا وائیڈ کیمرے موجود ہیں۔

اے کے جی ٹیون کواڈ اسپیکر سیٹ اپ ہے جبکہ ایس پین اسٹائلوس بھی ٹیبز کے ساتھ دیا جائے گا۔

دونوں میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکے گا۔

ٹیب ایس 8 کے ساتھ 8000 ایم اے ایچ بیٹری اور ایس 8 پلس میں 10090 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جن کے ساتھ 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔

ٹیب ایس 8 کی قیمت 700 ڈالرز (ایک لاکھ 26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ ایس 8 پلس کی 900 ڈالرز (ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024