• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

سام سنگ کی طاقتور ترین فونز پر مشتمل گلیکسی ایس 22 سیریز متعارف

شائع February 10, 2022
گلیکسی ایس 22 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایس 22 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 سیریز کے نئے فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

9 فروری کو ایک ایونٹ کے دوران گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا کو پیش کیا گیا۔

جنوبی کورین کمپنی نے گلیکسی نوٹ کی تمام تر خوبیاں ایس 22 الٹرا کا حصہ بنائی ہیں اور وہ دیکھنے میں نوٹ سیریز کا ہی کوئی فون لگتا ہے مگر ہے ایس سیریز کا فلیگ شپ فون۔

گلیکسی ایس 22 الٹرا

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

یہ کمپنی کا 2022 میں پہلا فلیگ شپ فون ہے جو بیک وقت 2021 کے گلیکسی ایس 21 الٹرا اور 2020 کے گلیکسی نوٹ 20 الٹرا کا جانشین ہے، اور اس کی خاص بات ایس پین کا اضافہ ہے۔

یہاں تک کہ اس کا ڈیائن بھی گلیکسی نوٹ 20 الٹرا سے ملتا جلتا ہے مگر اس کا ڈسپلے زیادہ خم والا ہے۔

فون میں 6.8 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ڈائنامک 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے کے ساتھ ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس وکٹس پلس کو استعمال کیا گیا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون اور اس کے ساتھ ساتھ ایس پین بھی واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہے جبکہ الٹرا سونک فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

اسکرین میں 40 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے اور یہ پہلی بار ہے جب سام سنگ کے کسی فون میں اتنا طاقتور سیلفی کیمرا استعمال کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جیسا گزشتہ سال کے الٹرا ماڈل کا تھا، جس کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (3 ایکس زوم) اور 10 میگا پکسل پیری اسکوپ (10 ایکس زوم) کیمرے موجود ہیں۔

فون کے کیمرا سیٹ اپ میں نئے ہارڈویئر کی بجائے نئے فیچرز کے ساتھ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ کم روشنی میں ویڈیو اور تصاویر کا معیار بہتر ہو۔

ایک فیچر آٹو فریمنگ ہے جس میں بیک پر الٹرا وائیڈ کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی تعداد کو ایڈجسٹ اور کراپ کرنا ممکن ہے، جو 110 افراد کو ٹریک کرکے گا اور ان کے چلنے پر خودکار طور پر زوم کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

سام سنگ نے پورٹریٹ موڈ ایفیکٹ کو بھی بہتر بنایا ہے، جو اب پس منظر کو زیادہ بہتر طریقے سے الگ کرے گا، ایک نیا فیچر نیو اسٹوڈیو لائٹننگ ایفیکٹس ہے جو ایڈٹ کے وقت روشنی کو ٹھیک کرتا ہے۔

ایک نائٹ پورٹریٹ موڈ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو کم روشنی میں خود ٹرن آن ہوجاتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

کمپنی کے مطابق ایس پین پہلے سے بہتر 2.8 ایم ایس لیٹنسی اور اے آئی پر مبنی پریڈیکشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ہے جبکہ 88 زبانون کی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

ایس 22 میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس 2200 یا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہوگا، کوالکوم پراسیسر کے ساتھ ایڈرینو 730 جی پی یو ہوگا جبکہ ایکسینوس چپ کے ساتھ نیا اے ایم ڈی آر ڈی این اے 2 پر مبنی 920 جی پی یو۔

گلیکسی ایس 22 الٹرا میں 8 سے 12 جی بی ریم اور 128، 256، 512 اور ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 4.1 سے کیا گیا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 45 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ اور 15 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دستیاب ہوگی۔

مختلف ممالک میں اسے پری آرڈر میں پیش کیا گیا ہے اور 25 فروری سے صارفین کو دستیاب ہوگا، پاکستان میں یہ یکم مارچ سے پری آرڈر میں دستیاب ہوگا۔

فون کی قیمت 1199 ڈالرز (2 لاکھ 10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی والے ماڈل کی ہے۔

ایس 22 اور 22 پلس

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

دونوں فونز میں الٹرا ماڈل کے کچھ فیچرز نہیں مگر ڈیزائن کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں۔

یہ دونوں فونز الٹرا ماڈل کے مقابلے میں چھوٹے بھی ہیں بالخصوص ایس 11، تو یہ ان کو پسند آئے گا جو فلیگ شپ پاور کو کامپیکٹ سائز میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ایس 22 میں 6.1 کا ڈائنامک امولیڈ 2 ایکس ڈسپلے موجود ہے جس کے ساتھ 120 ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے، یہ ریفریش ریٹ 10 سے 120 ہرٹز کے درمیان بدلتا رہے گا۔

فون میں 3700 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

ایس 22 پلس میں 6.6 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے۔

اس فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، جبکہ وائی فائی 6 ای سپورٹ بھی دی گئی ہے، ایس 22 میں وائی فائی 6 سپورٹ موجود ہے۔

دونوں فونز میں پراسیسر ایک ہی ہے، کچھ ممالک میں اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 اور کچھ میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس 2200۔

دونوں فونز کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

دونوں فونز کا کیمرا سیٹ اپ بھی ایک جیسا ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس ک ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 10 میگا پکسل زوم کیمرا دیا گیا ہے، فرنٹ پر 10 میگا پکسل فکسڈ فوکس سیلفی کیمرا موجود ہے۔

دونوں میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 4.1 سے کیا گیا ہے۔

5 جی سپورٹ، آئی پی 68 واٹر پروف، ڈسپلے میں نصب فنگرپرنٹ سنسر دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

ایس 22 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 39 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور ایس 22 پلس کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024