• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا 31مارچ کو انعقاد کا اعلان

شائع February 9, 2022
بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی کاغذات نامزدگی 14سے 18فروری تک وصول کیے جائیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی کاغذات نامزدگی 14سے 18فروری تک وصول کیے جائیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نیا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت پولنگ 31 مارچ کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کے پی بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی وزرا، چیئرمین پی پی پی سمیت دیگر پر جرمانہ

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 14سے 18فروری تک وصول کیے جائیں گے۔

ریٹرننگ افسران تین دن کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کر سکیں گے اور اس بعد ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اگلے تین تک اپیل کی جا سکے گی۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2 مارچ کو جاری کی جائے گی اور انتخابات 31مارچ کو ہوں گے۔

پولنگ کے حتمی نتائج پانچ دن بعد 4 اپریل کو جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک مؤخر

واضح رہے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گزشتہ سال 19دسمبر کو ہوئی تھی جس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 63 تحصیلوں میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ 19دسمبر کو ہوئی تھی۔

پہلے مرحلے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) میئر/چیئرمین کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) 17 نشستوں پر کامیاب

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16 جنوری کو ہونا تھا تاہم خیبر پختونخوا کی حکومت نے خراب موسم اور برف باری کو وجہ بتاتے ہوئے دوسرے مرحلے کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو دو ماہ سے زائد عرصے تک کے لیے مؤخر کر دیا تھا اور نئی تاریخ 27 مارچ مقرر کی تھی۔

بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رمضان المبارک کے بعد انتخابات کے انعقاد کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا حکم معطل

آج 9 فروری کو سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ملتوی کرنے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی 31مارچ کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024