• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوبز شخصیات کی ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج کی ویڈیوز مقبول

شائع February 10, 2022
لوگوں نے حرا مانی اور انوشے عباسی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے حرا مانی اور انوشے عباسی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا—اسکرین شاٹ

شوبز شخصیات کی جانب سے گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے آئمہ بیگ اور طٰحہ ملک کے گانے ’سوہنا تو‘ پر شوبز شخصیات کی جانب سے ڈانس چیلنج کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

’سوہنا تو‘ کو گزشتہ ماہ 17 جنوری کو ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’پیپسی‘ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا، جس میں آئمہ بیگ کے ڈانس کو کافی سراہا گیا تھا۔

گانے کی ریلیز کے تین ہفتے بعد اب ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج پر شوبز شخصیات ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیر کر رہی ہیں اور بعض اداکاراؤں کو ڈانس کرنے پر تنقید کا سامنا بھی ہے۔

’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج کی شروعات تین دن قبل گلوکارہ و اداکارہ آئمہ بیگ نے کی اور لوگوں کو دعوت دی کہ وہ ان کے گائے گئے گانے پر ڈانس کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

آئمہ بیگ کی جانب سے ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج کا اعلان کرنے کے بعد متعدد اداکاراؤں اور اداکاروں نے چیلنج قبول کرتے ہوئے ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں اور ساتھ ہی اپنے قریبی ساتھیوں کو چیلنج بھی دیتے گئے۔

زیادہ تر شوبز شخصیات نے ایک دوسرے کے چیلنجز کو قبول کرتے ہوئے ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج میں حصہ لیا، تاہم اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عام افراد نے بھی ڈانس ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں۔

آئمہ بیگ کے اعلان کے بعد اداکارہ انوشے عباسی اور حرا مانی نے بھی ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج کی ایک ساتھ ویڈیو شیئر کی، جس پر انہیں لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور دونوں کو پردہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

دونوں اداکاراؤں کے علاوہ اداکارہ امر خان نے بھی ڈانس چیلنج قبول کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی، جس پر لوگوں نے جہاں ان کی تعریفیں کیں، وہیں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

اداکار منیب بٹ نے بھی ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج پر ویڈیو شیئر کی اور انہوں نے عمران اشرف اور مومل شیخ سمیت دیگر شوبز شخصیات کو بھی چیلنج کیا۔

حرا مانی اور انوشے عباسی کی طرح عثمان مختار اور عثمان خالد بٹ نے بھی جوڑی کی صورت میں ’سوہنا تو‘ پر ڈانس ویڈیو شیئر کی۔

اداکارہ صرحا اصغر اور رابعہ کلثوم نے بھی ایک ساتھ ’سوہنا تو‘ ڈانس چیلنج کی ویڈیو شیئر کی، جسے مداحوں نے کافی سراہا۔ شوبز شخصیات کے علاوہ عام افراد نے بھی مذکورہ چیلنج کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024