• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دہشت گردی کے معاونین اور سہولت کاروں کو ہر قیمت پر ختم کریں گے، آرمی چیف

شائع February 9, 2022
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا — فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا — فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے اور دہشت گردی کے معاونین اور سہولت کاروں کو ہر قیمت پر ختم کر دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 247ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

کانفرنس کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص بلوچستان میں حالیہ واقعات پر جامع بریفنگ دی گئی اور شرکا کو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے حامل ناپاک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

فورم نے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کو بہادری سے پسپا کرتے ہوئے ملک کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دہشت گردوں نے دو الگ الگ حملوں میں بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔

سیکیورٹی فورسز نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا تھا اور کلیئرنس آپریشن میں 20 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ نوشکی، فوجی جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

کور کمانڈر کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے، مسلح افواج نے قوم کی حمایت سے ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔

آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے اپنی بقا کے لیے کی جانے والی مایوس کن کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کی باقیات، ان کے معاونین اور سہولت کاروں کو ہر قیمت پر ختم کر دیں گے۔

مزید پڑھیں: نوشکی میں فورسز کی کارروائی میں مزید 5 دہشتگرد ہلاک

آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کو ہدایت کی کہ وہ بنیادی فوجی تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ روایتی و ذیلی شعبوں میں کارروائیوں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024