• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویوو کا سستا ترین 5 جی فون ٹی 1 ایکس متعارف

شائع February 9, 2022
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے کچھ عرصے پہلے ٹی 1 اور ٹی 1 ایکس اسمارٹ فون متعارف کرائے تھے اور اب اس سیریز کا تیسرا فون پیش کردیا گیا ہے۔

ویوو ٹی 1 فائیو جی فیچرز کے لحاظ سے دیگر 2 فونز سے کافی مختلف ہے۔

اس فون میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہے جس کے ساتھ ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ دی گئی ہے۔

اسکرین میں 16 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

بیک پر 50 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگ پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ مووجد ہے۔

ٹی 1 فائیو جی میں اسنیپ ڈراگون 695 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4، 6 یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی، جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے جبکہ اسٹیریو اسپیکرز، فنگر پرنٹ اسکینر اور ہیڈفون جیک دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

4 جی بی ریم والا ماڈل 200 ڈالرز (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 6 جی بی ریم والا فون 214 ڈالرز (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا ورژن 254 ڈالرز (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں 14 فروری سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد دیگر ممالک میں اسے متعارف کرایا جائے گا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024