• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’پسوڑی‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے

شائع February 8, 2022
گانے کے سیٹ کو بھی کافی سراہا گیا—اسکرین شاٹ
گانے کے سیٹ کو بھی کافی سراہا گیا—اسکرین شاٹ

گزشتہ ماہ جنوری کے آغاز میں شروع ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے پانچویں گانے ’پسوڑی‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

’پسوڑی‘ کو علی سیٹھی اور شائے گِل (Shae Gill) نے روایتی پاپ انداز میں گایا ہے۔

’پسوڑی‘ کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا چوتھا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ ریلیز

’پسورڑی‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی کو بھی محو رقص دکھایا گیا ہے۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے پانچویں گانے کو 7 فروری کو جاری کیا گیا اور اس کے سامنے آتے ہی لوگوں نے اس کی تعریفیں کیں۔

’پسوڑی‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر علی سیٹھی اور شائے گِل ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور مداحوں نے گانے کی شاعری کے علاوہ ویڈیو کی تعریفیں بھی کیں۔

’پسوڑی‘ میں افریقی اور عرب ممالک کے طرز کے سیٹ کو دکھایا گیا ہے اور لوگوں نے گانے کے کلاسیکل انداز کو بھی پسند کیا۔

مزید پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ عروج آفتاب اور اصفر حسین کا ’محرم‘ ریلیز

’پسوڑی‘ سے قبل رواں ماہ یکم فروری کو پنجابی زبان کا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ’دی سوچ بینڈ‘ اور ’بٹ برادرز‘ نے گایا تھا۔

اس سے قبل گریمی ایوارڈ نامزد یافتہ امریکی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں ’محرم‘ کو 28 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔

عروج آفتاب کے گانے سے قبل 23 جنوری کو عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ بھی پنجابی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا ’کنا یاری‘ گزشتہ ماہ 19 جنوری کو ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کی آواز میں جاری کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کا آغاز 14 جنوری سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ سے ہوا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024