• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت کا اگلے سال خواتین کا ’آئی پی ایل‘ منعقد کرانے کا منصوبہ

شائع February 7, 2022
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے جلد انعقاد پر کام کر رہے ہیں —فائل فوٹو: رائٹرز
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے جلد انعقاد پر کام کر رہے ہیں —فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے اوائل میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوسکتا ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ کے جلد انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق مرد کھلاڑیوں کے آئی پی ایل کے ساتھ ساتھ 3 ٹیموں پر مشتمل خواتین کی ٹی 20 لیگ کا بھی انعقاد ہوسکتا ہے، لیکن کئی لوگوں کا خیال ہے کہ خواتین مزید ٹیموں اور کھلاڑیوں پر مشتمل اپنے علیحدہ ٹورنامنٹ کی مستحق ہیں۔

خواتین کا یہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ رواں سال بھی ہوگا لیکن بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ چیزیں جلد ہی بدلنے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2020 متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگی

جے شاہ نے کہا کہ 'میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ بی سی سی آئی نہ صرف اس کے لیے سنجیدہ ہے بلکہ جلد ہی آئی پی ایل کی طرح ایک مکمل ویمن لیگ شروع کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے ٹی 20 چیلنج میں شائقین اور کھلاڑیوں کی زبردست دلچسپی ایک حوصلہ افزا علامت ہے اور ہم سب اس کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی پی ایل کا 2020 ایڈیشن مکمل اور پچھلے سال کے ٹورنامنٹ کا دوسرا نصف حصہ کورونا کے سبب متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کو مضبوط کرکٹ روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے، رمیز راجا

رواں سال آئی پی ایل مارچ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا اور جے شاہ اس بار 10 ٹیموں کی یہ لیگ بھارت میں منعقد ہونے کے لیے پراعتماد ہیں۔

جے شاہ نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں میں حالات مختلف تھے اور ہم مشکل حالات میں ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کر کے جاری رکھنے میں کامیاب رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی ملک میں کورونا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر صورتحال سازگار ہوئی تو ہم رواں سال بھارت میں ہی ایونٹ کا انعقاد کریں گے اور میں اس حوالے سے کافی پرامید ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا کی پاکستان، بھارت سمیت 4ملکی ٹی20 سیریز کی تجویز

انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی موجودگی کے حوالے سے بورڈ، کورونا کی گائیڈ لائنز کی روشنی میں 'انتظار کرو اور دیکھو' کی پالیسی اپنائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے ایک سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی بھی تجویز دی ہے جس میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے جے شاہ نے کہا کہ اس کھیل کو مزید وسعت دینا اس طرح کے کمرشل اقدام سے زیادہ اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی کاؤنٹیز نے آئی پی ایل کی میزبانی کی پیشکش کردی

سکریٹری بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ آئی پی ایل میں توسیع اور ہر سال آئی سی سی کے گلوبل ایونٹس کے سلسلے کے ساتھ ساتھ ہماری بنیادی ذمہ داری بھارت میں دوطرفہ کرکٹ کا تحفظ کرنا ہے جس میں ہماری خصوصی توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اولمپکس میں بھی کرکٹ شامل ہوتا دیکھنے کا منتظر ہوں، کیونکہ اس سے اس کھیل کو بڑھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کھیل کو وسعت دینا ایک چیلنج ہے اور ہمیں اس چیلنج کو کسی بھی مختصر مدت کے کمرشل اقدام پر ترجیح دینی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024