• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

فیس بک کی موجودہ مشکلات کا حل مارک زکربرگ کی نظر میں کیا ہے؟

شائع February 6, 2022
مارک زکر برگ— رائٹرز
مارک زکر برگ— رائٹرز

میٹا کی جانب سے چوتھی مالی سہ ماہی کے نتائج 2 فروری کو جاری کرنے بعد 3 تاریخ کو کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنے ملازمین سے کہا کہ اس صورتحال سے باہر نکلنے کا ذریعہ ویڈیو ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ نے ورچوئل میٹنگ کے دوران کمپنی ملازمین سے کہا کہ ہمیں اس وقت ٹک ٹاک سے ایسی مسابقت کا سامنا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔

اس سے قبل سی ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر بھی انہوں نے کہا تھا کہ میٹا کی جانب سے مختصر ویڈیوز جیسے انسٹاگرام ریلیز پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس وقت گزارنے کے متعدد آپشنز ہیں اور ٹک ٹاک جیسی ایپس بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہیں ۔

ورچوئل میٹنگ میں شریک ایک فرد نے بتایا کہ مارک زکر برگ سرخ آنکھوں کے ساتھ میٹنگ کا حصہ بنے اور بتایا ہوسکتا ہے کہ بات چیت کے دوران آنسو بہنے لگے مگر ایسا موضوع کی وجہ سے نہیں بلکہ آنکھوں کو رگڑنے کی وجہ سے ہوا۔

خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے 2 فروری کو پہلی بار سوشل نیٹ ورک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں کمی کا اعتراف کیا گیا تھا۔

اور اس اعتراف کے بعد 3 فروری فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی مارکیٹ ویلیو سے 230 ارب ڈالرز سے زیادہ کمی آئی ہے جو تاریخ میں کسی بھی امریکی کمپنی کا ایک دن میں ہونے والا سب سے زیادہ نقصان بھی ہے۔

اکتوبر سے دسمبر 2021 کی سہ ماہی میں روزانہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کے مقابلے میں کمی آئی اور وہ ایک ارب 93 کروڑ سے کم ہوکر ایک ارب 92 ہوگئی۔

فیس بک کی حصص کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں مارک زکربرگ کے اثاثوں میں بھی 31 ارب ڈالرز کی کمی آئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024