• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'بچوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں بیٹھے، اب پی ایس پی جوائن کرلی'

شائع February 5, 2022 اپ ڈیٹ February 6, 2022
دونوں میاں اور بیوی نے ایک دوسرے کی تعریفیں بھی کیں—اسکرین شاٹ
دونوں میاں اور بیوی نے ایک دوسرے کی تعریفیں بھی کیں—اسکرین شاٹ

شوبز کی مقبول جوڑی اداکارہ حرا اور مانی نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنوں میں بچوں کے ہمراہ شرکت کرتے رہے ہیں۔

دونوں میاں اور بیوی حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شریک ہوئے، جہاں دونوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے اور ساتھ ہی اپنی سیاسی وابستگی پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار مانی نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مسئلے حل نہیں کر سکتی اور محض 5 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف ایسا کرسکتی ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ پی ٹی آئی نے کراچی کی قومی اسمبلی کی دو نشتوں پر بری طرح سے شکست کھائی جب کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وہ پنجاب گئے تھے، جہاں جاکر انہیں معلوم ہوا کہ وہاں کے لوگ اس بار نواز شریف کو ووٹ دیں گے۔

حرا نے بتایا کہ مانی انہیں لباس کے معاملے پر ڈانٹتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حرا نے بتایا کہ مانی انہیں لباس کے معاملے پر ڈانٹتے رہتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں مانی نے آصف علی زرداری کو نواز شریف سے بھی بڑا کرپٹ قرار دیا جب کہ کہا کہ اب لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ نواز شریف حالیہ وزیر اعظم سے اچھے حکمران تھے۔

اداکار مانی نے کہا کہ کراچی کے حالات بدلنے والے ہیں اور جلد پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کا وقت آنے والا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی کو جوائن کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنسرٹ میں بھارتی گانوں پر پرفارمنس کے بعد حرا مانی پر تنقید

اسی پروگرام میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ انہوں نے رنگت گوری کرنے والے انجکشن لگوانے کے لیے منگوا لیے تھے مگر انہیں شوہر نے ایسا کرنے سے منع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر نے پی ایس پی جوائن کرلی ہے، تاہم عملی طور پر وہ تاحال سیاست میں نہیں ہیں اور اب وہ بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی کو سپورٹ کرتی ہیں۔

حرا مانی نے اعتراف کیا کہ لباس کے معاملے پر ان پر کی جانے والی تنقید درست ہے—فوٹو: انسٹاگرام
حرا مانی نے اعتراف کیا کہ لباس کے معاملے پر ان پر کی جانے والی تنقید درست ہے—فوٹو: انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں حرا مانی نے کہا کہ اب اتنی مہنگائی بڑھ چکی ہے کہ عوام کے منہ کھلے ہی رہ گئے ہیں، ان کے شوہر مانی نے کہا کہ اب عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے، کیوں کہ اب پانی سر سے گزر چکا اور عوام سمندر کی تہہ میں مرنے کے لیے موجود ہے۔

انہوں نے شوہر کو خود سے زیادہ اچھا اداکار بھی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ان کے شوہر انہیں لباس پر ڈانٹتے رہتے ہیں اور مانی کی خواہش رہتی ہے کہ وہ ہمیشہ جینز پینٹ اور شرٹ پہنیں جب کہ انہیں ذاتی طور پر ساڑھی اور شلوار قمیض پسند ہیں۔

مزید پڑھیں: مانی اگر شادی شدہ بھی ہوتے تو میں ان ہی سے شادی کرتی، حرا مانی

حرا مانی نے اعتراف کیا کہ وہ الٹا سیدھا لباس پہنتی رہتی ہیں اور انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ لباس کے معاملے پر ان پر ہونے والی تنقید درست ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ دن قبل ساڑھی کے ساتھ پہنی گئی ٹی شرٹ دراصل ان کے شوہر مانی کی پرانی شرٹ تھی۔

اداکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں وہ شوہر کے کہنے پر بچوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں بھی شریک ہوتی رہی ہیں مگر اب ان کے شوہر نے پی ایس پی جوائن کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024