• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آج کل کے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے، آمنہ الیاس

شائع February 5, 2022
موقع ملے تو اپنی جنس تبدیل کرواؤں گی، آمنہ الیاس—اسکرین شاٹ
موقع ملے تو اپنی جنس تبدیل کرواؤں گی، آمنہ الیاس—اسکرین شاٹ

اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے گالوں کی سرجری سمیت کسی بھی عضو کی سرجری نہیں کرائی اور یہ کہ آج کل کے تمام لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل حال ہی میں ’وائس اوور مین‘ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔

ایک سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ یہ تاثر ٖغلط ہے کہ لوگ ان کی اداکاری پسند نہیں کرتے اور صرف ان کی جسامت اور فیشن کو دیکھتے رہتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ انہیں کسی پاکستانی فلم میں بوس و کنار کا منظر کرنے کا کہا جائے گا تو وہ اس پر راضی ہوجائیں گی۔

آمنہ الیاس نے واضح کیا کہ البتہ ممکنہ طور پر وہ کسی ہولی وڈ فلم میں اپنی پسند کے کسی بہترین اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروا سکتی ہیں۔

کسی ہولی وڈ فلم میں بوس و کنار کے مناظر کر سکتی ہوں، اداکارہ—اسکرین شاٹ
کسی ہولی وڈ فلم میں بوس و کنار کے مناظر کر سکتی ہوں، اداکارہ—اسکرین شاٹ

ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ وہ کسی کو مارنے یا پیٹنے میں بہترین تجربہ رکھتی ہیں مگر ان کی مذکورہ مہارت کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیکھ کر ان کے دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی، البتہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو دیکھ کر ان کا دل زور سے دھڑکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس کو فوٹوشوٹ پر تنقید کا سامنا

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ریسلر بنتیں جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں سب سے زیادہ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے حوالے سے نامناسب باتیں بھی کی جاتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا پر انہیں ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا پر انہیں ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک سیگمنٹ میں آمنہ الیاس نے کہا کہ مرد حضرات کا دماغ گھٹنوں میں نہیں بلکہ پیروں تلے ہوتا ہے۔

آمنہ الیاس نے ایک سوال پر واضح کیا کہ انہوں نے تو گالوں کی سرجری کروائی ہے اور نہ ہی کسی اور حصے میں انہوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس کو ‘باڈی شیمنگ’ سے متعلق ویڈیو پر تنقید کا سامنا

اداکارہ کے مطابق اگر انہیں موقع ملے تو وہ اپنی جنس تبدیل کرواکر لڑکا بنیں گی جب کہ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں پرکشش مرد اچھے لگتے ہیں مگر ساتھ ہی کہا کہ آج کل سارے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہی ہوگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024