• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

شائع February 5, 2022
زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی — فائل فوٹو: پی ایم ڈی ٹوئٹر
زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی — فائل فوٹو: پی ایم ڈی ٹوئٹر

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہندوکش میں زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز افغانستان ہندوکش ریجن تھا۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کی گہرائی 210 کلو میٹر تھی، اس کا طول البلد 71.10 شرقی اور عرض البلد 35.63 شمال میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اور اس سے قریبی شہروں راولپنڈی، ٹیکسلا، سرگودہ، چینیوٹ، اور حافظ آباد میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ادھر خیبر پختونخوا کے شہر پشاور، چارسدہ، سوات، مردان اور گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پڑوسی ملک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 14 جنوری کو اسلام آباد اور ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5.6 رکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 3.1 شدت کا زلزلہ

اس سے قبل پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024