• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نورا فتیحی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہونے پر اداکارہ کے مداح پریشان

شائع February 4, 2022
اداکارہ نے اکاؤنٹ بند ہونے پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے اکاؤنٹ بند ہونے پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

مراکشی نژاد کینڈین بولی ڈانسر نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہونے یا اداکارہ کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کیے جانے کے بعد ڈانسر کے مداح پریشان دکھائی دیے۔

نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ 4 فروری کو بھارت سمیت دوسرے ممالک میں بھی نہیں کھل پایا، جس وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح پریشان ہوگئے۔

چار فروری کو نورا فتیحی کے انسٹاگرام تک رسائی کی کوشش کی گئی تو سوشل شیئرنگ ایپ کی جانب سے بتایا گیا کہ مذکورہ اکاؤنٹ یا تو تکنیکی خرابی کی وجہ سے موجود نہیں یا پھر اسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

چار فروری کو نورا فتحی کا اکاؤنٹ معطل رہا—اسکرین شاٹ
چار فروری کو نورا فتحی کا اکاؤنٹ معطل رہا—اسکرین شاٹ

مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر کے اکاؤنٹ تک رسائی نہ ہوپانے پر بھارت میں 4 فروری کو ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کرنے لگا اور لوگوں نے طرح طرح کی میمز بھی شیئر کیں۔

نورا فتیحی کے اکاؤنٹ بند ہونے یا اسے ڈیلیٹ کیے جانے کے حوالے سے ’انڈیا ٹوڈے‘ نے بتایا کہ مداح 4 فروری کو ’دلبر‘ فیم گرل کے انسٹاگرام تک رسائی کرنے میں ناکام رہے۔

مداح نورا فتیحی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسے وقت میں رسائی کرنے میں ناکام ہوئے جب کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے شیر کے ساتھ کھچوائی گئی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔

نورا فتیحی انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں اور وہ وہاں پر نہ صرف اپنی تصاویر بلکہ اپنی روز مرہ زندگی کی مصروفیات اور ڈانس کی تربیت اور کنسرٹس کی ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بند ہونے یا اسے ڈیلیٹ کیے جانے کے حوالے سے نورا فتیحی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اگرچہ مداحوں کو اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی میں ناکامی ملی، تاہم نورا فتیحی کا فیس بک اور یوٹیوب فعال ہے، تاہم اداکارہ وہاں پر اتنی زیادہ متحرک نہیں رہتیں۔

فیس بک پر نورا فتیحی نے آخری پوسٹ دسمبر 2020 میں کی تھی جب کہ یوٹیوب پر انہوں نے ایک ماہ قبل آخری ویڈیو جاری کی تھی۔

انسٹاگرام پر نورا فتیحی کے لاکھوں فالوورز ہیں اور وہ وہاں پر اپنی تمام مصروفیات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024