• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اطالوی اداکار مکیلے مورونے بھارتی اسکرین پر ڈیبیو کے لیے تیار

شائع February 4, 2022
دونوں اداکار گانے میں پرفارم کرتے دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اداکار گانے میں پرفارم کرتے دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف اطالوی اداکار، ماڈل و گلوکار 36 سالہ مکیلے مورونے جلد ہی سری لنکن حسینہ و بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈس کے ساتھ بھارتی گانے میں پرفارمنس کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، معروف عالمی شہرت یافتہ اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے ہندی گانے کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی بھارتی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں جیکولین فرنانڈس کے ساتھ رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پہلے ہندی گانے کو ’دیسی میوزک فیکٹری‘ نامی میوزک کمپنی نے پروڈیوس کیا ہے، جسے نیہا ککڑ اور ان کے بھائی ٹونی ککڑ نے گایا ہے۔

اطالوی اداکار کے مطابق وہ جیکولین فرنانڈس کے ہمراہ بھارتی ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، جس پر وہ بہت ہی پرجوش ہیں۔

ان کی طرح اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے بھی ’مڑ مڑ کے‘ نامی گانے کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے اطالوی اداکار کے ہمراہ اسکرین شیئر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

جیکولین فرنانڈس نے بتایا کہ ان کے اور مکیلے مورونے کے گانے کا ٹیزر 8 فروری کو جاری ہوگا، جس میں ممکنہ طور پر گانے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

اسی حوالے مکیلے مورونے نے شوبز ویب سائٹ ’ورائٹی‘ سے بات کرتے ہوئے بھارت میں کام کرنے سمیت جیکولین فرنانڈس کے ساتھ جلوہ گرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی موسیقی کی دنیا میں پرفارمنس کرنے کے لیے پرجوش ہیں، انہیں مکمل یقین ہے کہ بھارت میں موجود ان کے مداح بھی انہیں مقامی میوزک ویڈیو میں دیکھ کر خوش ہوں گے۔

دوسری جانب سے جیکولین فرنانڈس نے بھی اطالوی اداکار کے ہمراہ میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہونے کے معاملے کو خوشی کا باعث قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024