• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’شِزا اور فضا‘ کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کلپس وائرل ہونے پر بول پڑیں

شائع February 4, 2022
کرن تعبیر نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ اپنی صلاحتیوں کا درست استعمال کریں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کرن تعبیر نے لوگوں کو تجویز دی کہ وہ اپنی صلاحتیوں کا درست استعمال کریں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

تقریبا دو سال پرانے ڈرامے کی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ’شِزا اور فضا‘ کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے ڈرامے پر مذاق اڑانے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

کرن تعبیر کے 2020 کے پرانے ڈرامے’حقیقت: جڑواں‘ کی کچھ کلپس ایک روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ان کی وائرل ہونے والی کلپس میں انہیں جڑواں کرداروں میں دکھایا گیا تھا اور ڈرامے کے سینز وائرل ہونے پر لوگوں نے کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا۔

ڈرامے کی وائرل ہونے والی کلپس میں جڑواں بہنوں شِزا اور فضا کو دو بھائیوں سے شادی کرتے ہوئے اور دولہوں کو غلطی سے غلط دلہن کے کمرے میں چلے جاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ڈرامے کی مذکورہ کلپس وائرل ہونے پر لوگوں نے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا کہ جدید دور میں بھی ایسے بے ڈھنگی کہانیاں دکھائی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرانے ڈرامے کی کلپس وائرل ہونے پر شِزا اور فضا ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

تاہم لوگوں کی تنقید ’شِزا اور فضا‘ کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے ڈرامے پر مذاق کرنے والوں کو اچھی جگہ صلاحیتیں استعمال کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

شِزا اور فضا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں—اسکرین شاٹ
شِزا اور فضا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں—اسکرین شاٹ

کرن تعبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے پرانے ڈرامے کی کلپس پر تنقید کرنے والوں کو تجویز دی کہ وہ اچھی اور انتہائی اہم چیزوں اور معاملات پر اپنی صلاحتیں اور توانائی خرچ کریں،جس سے کسی کوئی فائدہ بھی پہنچے۔

کرن تعبیر نے اسٹوری میں لکھا کہ ’یہ زیادہ ضروری ہے کہ ہم سب اس معاملے پر بات کریں، جس پر بات کرنا ضروری ہے اور جن مسائل کے حل کے لیے ہماری آواز اٹھانا لازمی ہے‘۔

کرن تعبیر نے پرانی کلپس وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل دیا—اسکرین شاٹ
کرن تعبیر نے پرانی کلپس وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل دیا—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ برائے مہربانی کرکے وہ اپنی توانائی اور صلاحیتوں کا درست استعمال کرکے ایسے مسائل پر آواز اٹھائیں، جس سے کسی اور کا بھلا ہو۔

کرن تعبیر نے مزید لکھا کہ دوسری صورت میں لوگ اپنی مرضی سے ’شِزا اور فضا‘ کے معاملے سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

خیال رہے کہ کرن تعبیر نے ’حقیقت: جڑواں‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ وہ مذکورہ ڈرامے کے علاوہ بھی متعدد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

کرن تعبیر عام طور پر معاون اداکار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم انہوں نے کچھ ڈراموں میں مرکزی کردار بھی ادا کر رکھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024