• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ

شائع February 4, 2022
وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے اضافی سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے اضافی سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے اضافی سیکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری مراسلے میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرکی پولیس، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی تیاری رکھیں اور اعلیٰ سطح کی نگرانی کریں۔

مزید پڑھیں: پنجگور اور نوشکی میں 15 دہشت گرد مارے گئے، مزید 5 گھیرے میں ہیں، وزیر داخلہ

اعلامیے میں ایف سی بلوچستان کے اہکاروں کی بہادری ی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے اپنی مستعدی سے بلوچستان میں گزشتہ روز دہشت گردؤں کے دونوں حملے ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے بھی ایف سی کی اس بہادری کو سراہا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مطابق تمام انٹیلی جینس و سکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طورپرمستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ ریاست مخالف عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار رہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دو الگ مقامات پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپس پر حملے کی ناکام کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک

اس موقع پر دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے اداروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 4 فوجی شہید ہو گئے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ نوشکی میں 9 دہشت گرد مارے گئے اور 4 فوجی شہید ہوئے، جبکہ پنجگور حملے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو دونوں جگہوں سے پسپا کر دیا گیا اور پاک فوج نے اپنی روایت کو زندہ رکھا، پنجگور میں 4 سے 5 افراد فوج کے گھیرے میں ہیں جنہیں پاک فوج شکست دے گی، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے یہ ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔

وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: جعفرآباد میں دستی بم حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی

وزیر اعظم عمران خان نے بھی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانیوں کا اعتراف کیا تھا۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکورٹی فورسز کے پیچھے متحد کھڑی ہے جو ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہے ہیں۔‘

حملوں کو ناکام بنانے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دہشت گرد ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کو بزدلانہ حملوں سے ڈرا نہیں سکتے، ہماری سیکیورٹی فورسز تاریخ رقم کر رہی ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کے دھماکے میں سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا تھا کہ ’دہشت گردوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا مقابلہ دنیا کی بہترین فوج سے ہے جو انہیں ہر محاذ پر شکست دے گی، ان کی قربانیاں ان کے شانہ بشانہ کھڑی قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔‘

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024