• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پرانے ڈرامے کی کلپس وائرل ہونے پر شِزا اور فضا ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

شائع February 3, 2022 اپ ڈیٹ February 4, 2022
ڈرامے کا خوب مذاق اڑایا گیا—اسکرین شاٹ
ڈرامے کا خوب مذاق اڑایا گیا—اسکرین شاٹ

تقریبا دو سال پرانے ڈرامے کی کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈرامے کے خواتین کرداروں کے نام ’شِزا اور فضا‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

اے پلس ٹی وی کے ڈرامے ’حقیقت: جڑواں‘ جسے ٹیلی فلم کی صورت میں بھی 2020 میں نشر کیا گیا تھا، اس کی کچھ کلپس وائرل ہونے کے بعد اس کا مذاق اڑایا گیا۔

ڈرامے کی وائرل ہونے والی کلپس میں جڑواں بہنوں شِزا اور فضا کو دو بھائیوں سے شادی کرکے نئے گھر بیاہ کر لانے کی کلپ خوب وائرل ہو رہی ہے۔

کلپس وائرل ہونے کے بعد ڈرامے کے کرداروں کے نام ٹاپ ٹرینڈ بن گئے—اسکرین شاٹ
کلپس وائرل ہونے کے بعد ڈرامے کے کرداروں کے نام ٹاپ ٹرینڈ بن گئے—اسکرین شاٹ

مذکورہ کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دولہا بھائی غلط دلہنوں کے پاس چلے جاتے ہیں، جن بھائی کا نکاح فضا سے ہوتا ہے، وہ شیزہ کے کمرے میں چلے جاتے ہیں جب کہ جن کا نکاح شیزہ سے ہوتا ہے وہ فضا کے ہاں چلے جاتے ہیں۔

وائرل ہونے والی کلپ میں شِزا اور ان کے دولہے کو دیکھا جا سکتا ہے، تاہم بد قسمتی سے وہ دولہے غلط دلہن کے پاس آئے ہوئے ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اس وقت چونک جاتی ہے، جب دولہا ان کا نام فضا لیتے ہیں، تب وہ جذباتی انداز میں کہتی ہیں کہ وہ شِزا ہیں۔

وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بعد ازاں دلہن کمرے سے نکل کر شور کرنے لگتی ہیں اور اپنی جڑواں بہن فضا کو دوسرے کمرے سے بلاتی ہیں اور جب معاملے کا علم سب گھر والوں کو ہوتا ہے، تب سب کے پیروں تلے سے زمین نکل جاتی ہے۔

ڈرامے میں جڑواں بہنوں کو بھائیوں سے شادی کروانے اور دونوں کو غلط دولہوں کے ہمراہ کمروں میں دکھائے جانے پر لوگوں نے ڈراما کو خوب مذاق اڑایا اور ٹوئٹر پر ’شِزا اور فضا‘ کے نام کے ٹرینڈ بھی ٹاپ پر آگئے۔

ساتھ ہی لوگوں نے مذکورہ ڈرامے کی ایک اور کلپ کو بھی شیئر کیا، جس میں فضا اپنی بہن کو غلط دولہوں کے کمروں میں چلے جانے کا شرعی حل بتاتی دکھائی دیتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں فضا اپنی بہن شِزا کو کہتی ہیں کہ ان کے والد ایک عالم دین کے پاس گئے تھے، جنہوں نے مشورہ دیا ہے کہ دونوں بھائی جڑواں بہنوں کو طلاق دیں اور عدت ختم ہونے کے بعد دونوں بہنیں اپنے دولہے تبدیل کرکے دوبارہ ہی ان ہی بھائیوں سے نکاح کریں۔

ڈرامے میں بے وقوفی کی کہانی دکھائے جانے پر لوگوں نے ڈراما سازوں کا خوب مذاق اڑایا اور طرح طرح کی میمز شیئر کیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Taj Ahmad Feb 03, 2022 09:39pm
Very beautiful twins sister, love them all.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024