• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

سپریم کورٹ کے حکم پر کے ایم سی نے ’عسکری پارک‘ کا انتظام سنبھال لیا

شائع February 3, 2022
عدالت کے حکم پر کے ایم سی نے پارک کا انتظام سنبھال لیا — فوٹو: بشکریہ فیس بُک
عدالت کے حکم پر کے ایم سی نے پارک کا انتظام سنبھال لیا — فوٹو: بشکریہ فیس بُک

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں عسکری پارک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سال دسمبر کے آخری ہفتے میں عسکری حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ عسکری پارک کا کنٹرول کے ایم سی کے سپرد کردے۔

مزید پڑھیں: کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے سے بچی جاں بحق، متعدد زخمی

کے ایم سی انتظامیہ کے ترجمان سکندر بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید خان اور سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ امتیاز علی ابڑو نے پارک کا دورہ کیا اور ایک اجلاس میں پارک کا کنٹرول عسکری حکام سے لے لیا۔

کے ایم سی کی جانب سے کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد پارک میں عوام کا داخلہ مفت کردیا گیا ہے اور عسکری پارک کا نام تبدیل کر کے ’کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک‘ رکھ دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر سربراہی دو رکنی بینچ نے کے ایم سی کو ہدایات دی تھیں کہ وہ پارک سے تمام کمرشل سرگرمیاں اور اسٹرکچر کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنائے کہ اس کی تمام 38 ایکڑ زمین پارک کے لیے ہی استعمال کی جائے۔

عدالت کو فائیو کور کے نمائندے نے بتایا تھا کہ پارک کو 99 سال کی لیز پر عسکری حکام کو دیا گیا تھا جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا تھا کہ زمین پر پارک بنانے کے لیے اسے فوج کو سونپا گیا تھا لیکن اسے کمرشل طور پر استعمال کیا جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری پارک کی انتظامیہ پر ’قتل خطا‘ کا مقدمہ درج

عدالت عطمیٰ نے کے ایم سی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرے، تمام اسٹرکچر ہٹائے اور اسے عوام کے لیے کھول دے۔

عدالت کو بتایا گیا تھا کہ پارک کے احاطے میں ایک شادی ہال اور 88 دکانیں موجود ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس نے کور فائیو کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس تنازع میں فوج کو ملوث نہ کرے۔

اس سے قبل ایک درخواست گزار نے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پارک کی زمین کے ایم سی کی ہے اور 2005 میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور عسکری حکام کے درمیان پارک کی ڈیولپمنٹ اور مینٹیننس معاہدہ ہوا تھا۔

تاہم درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پارک کے احاطے میں شادی ہال اور دیگر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Taj Ahmad Feb 03, 2022 07:57pm
Good news for Karachi and thanks to Supreme Court of Pakistan and KMC and Administrator of Karachi Mirtaza Wahab and CM of Sindh.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024