• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

نیا آئی فون ایس ای 3 ایپل کا سستا ترین فون ہوگا؟

شائع February 3, 2022
یہ آئی فون ایس ای  کا کانسیپٹ ڈیزائن ہے — فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل
یہ آئی فون ایس ای کا کانسیپٹ ڈیزائن ہے — فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل

ایپل کی جانب سے عموماً نئے آئی فون ستمبر میں متعارف کرائے جاتے ہیں مگر کبھی موسم بہار کے دوران بھی ایک اسمارٹ فون پیش کردیا جاتا ہے۔

تو ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ 2022 میں بھی ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای 3 یا جو بھی اس کا نام رکھا جائے گا، کو مارچ یا اپریل میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے تو اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ کم قیمت آئی فون پیش کیا جائے گا۔

اب آئی فون ایس ای کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلک (کانسیپٹ ڈیزائن) اور قیمت سامنے آئی ہے۔

درحقیقت اگر آئی فون ایس ای 3 کی قیمت لیک کے مطابق ہوئی تو یہ ایپل کی تاریخ کا سستا ترین اسمارٹ فون بھی ہوگا۔

فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل
فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل

لیٹس گو ڈیجیٹل نے آئی فون ایس ای کے ممکنہ ڈیزائن پر تصاویر تیار کیں جس میں ان لیکس کو مدنظر رکھا گیا کہ یہ فون آئی فون 8 جیسا ہوگا۔

آئی فون ایس ای 3 میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ 4.7 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہوگا۔

فون کے اندر ایپل کا اپنا طاقتور اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جو آئی فون 13 سیریز کا بھی حصہ ہے۔

اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں۔

فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

لیک کے مطابق آئی فون ایس ای کی قیمت 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ کمپنی کی تاریخ کا سستا ترین فون بھی ہوگا۔

اس وقت آئی فون ایس ای کے موجودہ ماڈل کی قیمت 399 ڈالرز ہے مگر اس کے نیکسٹ جنریشن ماڈل کو کمپنی بنیادی طور پر بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کررہی ہے، جس کے باعث قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ وہاں شیاؤمی اور رئیل می جیسے برانڈز کو ٹکر دی جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024